دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

وظاھر انہ لیس ظہار العدم التشبیہ وظاھر کلامھم ان لاطلاق فیہ تامّل۔

اور ظاہر یہ ہے کہ ظہار نہیں کیونکہ ظہار میں تشبیہ ہوتی ہے جو یہاں نہیں ہے لہذا فقہاءِ کرام کا ظاہر قول یہی ہے کہ اس صورت میں طلاق نہ ہوگی،غور کی ضرورت ہے۔(ت)

احتیاط یہ کہ آپس میں نکاح نئے سرے سے کرلیں،دو٢ مردوں یا ایك مرد اور دوعورتوں کے سامنے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ٣٠١:                                              از شاہجہانپور محلہ باروزی اول                      ٨شوال ١٣٢٦ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس صورت میں کہ ہندہ اپنی ساس کی بدمزاجی اور سخت کلامی سے اپنے والدین کے مکان پر چلی آئی زید اس کے شوہر نے جو پردیس میں ملازم ہے ایك خط بقلم خود بذیعہ ڈاك ہندہ کے باپ کے نام لکھا،علاوہ کلماتِ سخت کے یہ بھی لکھا کہ اب آپ عمر بھر لڑکی کو بٹھائے رکھئے اور اب وہ کبھی نہیں بلائی جاوے گی اور اب آپ دیکھئے گا کہ مجھ کو لوگ کیسے لڑکی دیتے ہیں اور اب آپ لڑکی کو اپنے پاس رکھئے اور آپ کی لڑکی میں کیا صفت ہے،اب آپ لڑکی کو بٹھائے رکھئے جب تك جی چاہے،اور میرا اس کا کچھ تعلق نہیں اور اب آپ کی لڑکی کوکوئی نہیں بُلائے گا اور میں والد صاحب کو لکھ دُوں گا کہ آپ سے کچھ تعلق نہ رکھا جاوے اور لڑکی کو بلایا جاوے اور میری آپ کی خط وکتابت بھی یہیں سے قطع ہوتی ہے اب آپ جواب اس کا نہ دیجئے گا میں نہیں چاہتا،پس یہ کلمات جو زید نے لکھے وُہ طلاق تك پہنچے یانہیں؟

الجواب:

ایسے خط سے طلاق نہیں ہوسکتی جب تك زید اس کے لکھنے کا اقرار نہ کرے،پھر بعد اقرار بھی حکمِ طلاق نہیں ہوسکتا جب تك وہ اس لفظ کے بہ نیتِ طلاق کہنے کا اقرار نہ کرے کہ میرا اس کا کوئی تعلق نہیں،ہاں اگر وہ کہے کہ یہ خط میں نے اور یہ الفاظ بہ نیت طلاق لکھے تھے تو ضرور ایك طلاق بائن کا حکم دیاجائیگا اور اگر واقع میں اس نے یہ لفظ بہ نیت طلاق لکھے تھے اور اب اس کا انکار کرجائیگا تو اس کا وبال اس پر ہوگا۔واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ٣٠٢:از شاہجہان پور محلہ دلدداك متصل مسجد کوٹھی بابوسمیع اﷲ خاں مرسلہ سید امجد علی صاحب ہیڈکانسٹیبل پنشنر٢٥ربیع الآخر١٣٣٦ھ

عمرو ایك نوکری پیشہ ہے اور اس کی ایك لڑکی محمودہ اپنی سوتیلی ماں کے ساتھ رہتی تھی عرصہ تین چار سال ہُواکہ اس کی ماں سوتیلی نے اپنے حقیقی بھائی کی صلاح سے جو محمود کا سوتیلا ماموں ہے بلارضا مندیِ عمرو محمودہ جس کی عمر١٤سال تھی کی شادی خالد جوبدچلن لامذہب آدمی ہے سے کردی،دس بارہ یوم میں محمودہ کو جب علم ہو ا کہ یہاں پرکوئی کام مطابق شرع نہیں،تب خالد کو فہمائش پابندی نماز کی کی جس پر


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن