30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کے ساتھ کرلوں جس سے قوت بسری میری متصور ہو فقط
نقلِ نوٹس:نوٹس بنام مسمّاۃ مسیتن دخیرخیراتی واضح ہو تم نے چند بار واسطے خرچ کے مجھ کو لکھا کہ مجھ کو خرچ کی سخت ضرورت ہے خوب بات ہے اگر تم بلااجازت میرے اپنی ماں کے گھر نہ چلی جاتیں تو میں تم کو خرچ کچھ نہ کچھ دیا کرتا اگرچہ میں پہلے ہی تم سے ازحد ناخوش ہوں مگر اب تو میرا بالکل ہی تم سے کُچھ تعلق نہیں رہا،مجھ سے تم کسی قسم کی اُمید مت رکھنا بلکہ تم کو اپنی ذات کا اختیار ہوچکا،میں تم سے دست بردار ہُوں،زیادہ اور لکھوں فقط،راقم وزیر بیگ از پیاس ٩جولائی ١٩٠٤ء
الجواب:
صورت مستفسرہ میں ایك طلاق بائن پڑنے کا حکم دیا جائے گا عورت اپنے آپ کو نکاح سے باہر سمجھے اور روز طلاق کے بعد تین حیض کامل شروع ہوکر ختم ہوجانے کے بعد اسے اختیار ہے جس سے چاہے نکاح کرے،
|
لان نفی التعلق من بین کنایات التطلیق وکذا دست برداری ولا یحتملان ردا و لاسبّا والحالۃ حالۃ الغضب فیحکم بالوقوع بل اللفظ الباقی ایضا کنایۃ عن التطلیق دون التفویض کما یعلم من یعرف اسالیب التحاور واﷲتعالٰی اعلم۔ |
کیونکہ کنایات میں تعلق کی نفی کو طلاق دینا قرار دیاگیا ہے اور یُونہی"دستبردارہونا"کا حکم ہے،یہ دونوں لفظ جواب اور ڈانٹ کا احتمال نہیں رکھتے اور حالت بھی غصہ والی ہے،اس لئے طلاق واقع ہونے کا حکم ہوگا اور اسی طرح باقی الفاظ بھی کنایہ والے ہیں جن سے طلاق ہی مراد ہوتی ہے اور ان سے بیوی کو اختیار دینا نہیں ہوتا جیسا کہ محاورات کے مفہومات کو سمجھنے والا ہر شخص جانتا ہے،واﷲتعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ٣٠٠:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك عورت اور اس کا مرد یعنی خاوند اس کا میاں بی بی میں جھگڑا اور فساد ہوا اور غصہ تھا اس غصہ کی حالت میں عورت نے کہا مجھ کو طلاق دے دو،اس کے میاں نے غصّہ کی حالت میں تین بار کہا تو ہماری بہن ہوچکی تو ہماری بہن ہوچکی تو ہماری بہن ہوچکی۔اس صورت میں طلاق ہُوئی یا نہیں جب غصہ اُترا تو خیال کیا یہ ہم نے کیا کہافقط۔یہ واقعہ ہُوا ہے ایك نومبر ١٩٠٦ء کو،آج پانچواں دن ہے۔
الجواب:
تین طلاق کی اس صورت میں اصلًا گنجائش نہیں،
|
لانہ کان بائنا والبائن لایلحق البائن |
کیونکہ اگر بائنہ ہوتو وہ پہلی بائنہ کو لاحق نہیں ہوسکتی، |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع