30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جائز ہے یانہیں؟یا جوبات عنداﷲ ہو بیان فرمائیے،بینوا بالصدق والصواب وتوجروا عنداﷲیوم الحساب۔
الجواب:
"مجھے اس سے کچھ مطلب نہیں"کے سواباقی الفاظ کنایات طلاق سے ہیں ان کے کہنے میں اگر زید نے عورت کو طلاق دینے اور اپنے نکاح سے باہر کردینے کی نیت کی تھی تو ایك طلاق بائن ہوگئی،
|
ولایتعدد بالتکرار لان الکنایۃ البائنۃ لاتلحق طلاقا بائنا کما فی البحر والدروغیرہا۔ |
اور یہ تکرار کی وجہ سے متعدد طلاقیں نہیں ہوسکتیں،کیونکہ کنایہ والی بائنہ طلاق پہلی بائنہ کو لاحق نہیں ہوسکتی،جیسا کہ بحر اور دُر وغیرہما میں ہے(ت) |
اس صورت میں تو عورت کو رضا مندی کے ساتھ اس سے نکاح کرلے اور اگر یہ الفاظ عورت کو طلاق دینے کی نیت سے نہ کہے تھے تو طلاق ہی نہ ہوئی عورت بدستور اس کے نکاح میں ہے یہ بات کہ ان الفاظ سے طلاق کی نیت کی تھی یا نہ کی تھی خود زید کے بیان سے معلوم ہوگی عورت اس سے قسم لے کرپوچھے اگر وہ قسم کھا کر کہہ دے کہ میں نے ان لفظوں سے طلاق کی نیت نہ کی تھی تو طلاق کا حکم نہ ہوگا،
|
فی الدرالمختار ویکفی تحلیفہالہ فی منزلہ۔[1] |
درمختار میں ہے کہ عورت کا گھرمیں خاوند سے قسم لے لینا کافی ہے(ت) |
اگر زید جُھوٹی قسم کھائے گا تو اس کا وبال زید ہی پر ہے،عورت الزام سے بری ہے اور اگر زید قسم کھانے سے انکارکردے یا صاف اقرار کردے کہ میں نے وہ الفاظ بنیت طلاق کہے تھے تو بغیر نکاح جدید کے اُ ن میں میل جول نہیں ہوسکتا۔واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٢٩٩: ازسرولی پر گنہ آنولہ ضلع بریلی محلہ رنگریزاں مرسلہ مسیتن زوجہ وزیر بیگ ١١جمادی الآخرہ ١٣٢٢ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مجھ مسماۃ مسیتن کو مرزا وزیر بیگ شوہر میرے نے عرصہ دراز سے ہر طرح کی تکلیف دے کر اپنے مکان سے نکال دیا ہے اور میں اپنے باپ کے گھر رہتی ہوں،یہاں تك کہ میں نان شبینہ کو محتاج ہُوں،چنانچہ چند بار میں نے شوہر مذکور سے بابت نان ونفقہ بذریعہ تحریر طلب کیا سو اس کے جواب میں یہ نوٹس بھیجا جوہمرشتہ سوال ہذا ہے یقین ہے کہ ملاحظہ سے گزرا ہوگا لہذا امید ہوں کہ برائے عنداﷲ بموجب حکم شرع شریف کے اجازت ہوکہ میں اپنا نکاح کسی مرد صالح
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع