30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
انکار کیا اس نے اصرار کیا آخرکہا"اگر نہ جائے گی تو میرے نکاح سے باہر ہوجائے گی"اس نے پھر بھی نہ مانا تو کہا"تومیرے نکاح سے باہر ہوگئی،تُوبجائے میری ماں بہن کے ہے"اس صورت میں عورت پر ایك طلاق بائن پڑجانے کا حکم ہے،
|
لان اللفظ من الکنایات کقولہ لم یبق بینی وبینك نکاح١[1]کما فی الھندیۃ وظاھر انہ لایصلح ردّاولاسبّا والحالۃ حالۃ الغضب۔ |
کیونکہ یہ لفظ کنایات میں سے ہے،جیسا کہ"تیرے اور میرے درمیان نکاح نہیں"جیسا کہ ہندیہ میں ہے،اور ظاہر ہے کہ یہ لفظ ڈانٹ اور جواب نہیں بن سکتا اور حالت بھی غصّہ والی ہے۔(ت) |
اور اب ظہار کاکوئی محل نہیں،
|
فان الظہار یعتمد الزوجیۃ کما فی الدرالمختار وانہ بعد البینونۃ صادق فی بیان الحرمۃ کما فی رد المحتار ۔ |
کیونکہ ظہار نکاح میں ہوسکتا ہے جیسا کہ درمختار میں ہے،اور خاوند طلاق بائن کے بعد اپنے بیانِ حُرمت میں سچا ہے جیسا کہ ردالمحتار میں بیان کیا گیا ہے۔(ت) |
تو کفارے کی حاجت نہیں اور صرف رجعت کی صورت نہیں بلکہ نکاح پھر کرے،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ٢٩٨: ازرچھا تھانہ بہیٹری ضلع بریلی ١٥ذیقعدہ ١٣١٨ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید اپنے بیٹوں سے ناخوش ہوا اور ان کو علیحدہ کردیا،لوگ برادری کے جمع ہُوئے کہ ان کو ایك جگہ جمع کردیں،باپ یعنی زید کو سمجھانا شروع کیا،اسی اثناء میں زید نے اپنی بی بی کی نسبت کہا کہ مجھ کو اس سے کوئی تعلق نہیں خواہ یہ اپنے لڑکوں میں رہے یا کسی جگہ چلی جائے میں لادعوٰی ہوں مجھ کو اس سےکچھ مطلب نہیں،وُہ برادری کے لوگ جو جمع تھے ان میں سے ایك شخص عمرو نے کہا کہ اے زید !خاموش ہو اپنی زبان کو روک،یہ کیا کہتا ہے،ایسے لفظ نہیں بولتے ہیں زید نے پھر دوبارہ سہ بارہ اسیطرح سےکہا کہ میں پھر کہتا ہوں کہ مجھ کوکوئی دعوٰی نہیں جہاں چاہے چلی جائے مجھ کو کچھ تعلق نہیں،غرض جُوں جُوں عمرو اس کو سمجھاتا تھااُتنا ہی زید ان الفاظ کو بار بار کہتا تھا چار چھ مرتبہ اُن سب کے رُوبرویہ الفاظ زید نے اپنی زبان سے نکالے،اب زید چاہتا ہے کہ میں بی بی کو اپنے پاس رکھوں،برادری کے بعض لوگ بھی کہتے ہیں کہ زید نے اس وقت غصے میں کہہ دیا تھا کچھ حرج نہیں اور چاہتے ہیں کہ میاں بی بی کا میل جول کرادے،تو فرمائیے کہ اس صورت میں طلاق ہوئی یا نہیں؟اور میاں بی بی کو خلط ملط
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع