30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ٢٩٥:
|
ماقولکم رحمکم اﷲ فی ھذہ المسئلۃ نکاحِ زید باہندہ حسب آئین شرع محمدی صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم منعقد گشت بعد چند روز ہندہ راخلل جن واقع گردید از دُعا ودواہیچ فاقہ نہ شد سالے بہمیں حال مبتلا ماند والدینِ ہندہ ہندہ رابرمکان خود آوردند ووالدینِ زید زیدرا نصیحت کردند کہ انقطاع واحترازاز صحبت ہندہ باید کرد مباداایں بلابرتوہم مستولی نشود زید نوعے خیال ایں سخن نکرد وخفیہ از والدین خود آمد وشد جاری داشت وقتیکہ والدین زید ازیں آمد وشد مطلع شدند زید راتنگ گرفتند وممانعت قطعی نمودند زید نصیحت وامتناع والدین کا رگرشد واز ہندہ انقطاعِ کلی کرد وہمدریں اثنا بفضلِ الہٰی ہندہ را صحت کلی حاصل گشت مگر زید از وانقطاع دارد وتا حال بہ ہندہ رجوع نگردید وارادہ رجوع ہم ندارد وتاسہ سال کامل نزدوالدین خود قیام نمودوتاحال موجود ست جملہ مصارف ہندہ متعلق والدین ہندہ ماند ووالدین ہندہ مفلوك الحال ومزدور پیشہ ہستند وزید از قرض نانے ہم باہندہ گاہے مسلوك نگشت ونمی شود بارہا گفتگوئے ایں بجانبین درمیان آمد الّازید ووالدینش صاف جواب دادوگفت کہ(مارااز ہندہ مطلق سروکار نیست از جانب ماایں جواب صاف را طلاق فہمید)پس اندریں صورت نکاح ہندہ بادیگر کس کردن جائز خواہد شد یانہ،علمائے |
علمائے کرام،آپ رحمکم اﷲتعالٰی کا اس مسئلہ میں کیا ارشاد ہے کہ زید کاہندہ کے ساتھ شرع محمدی کے مطابق نکاح ہوا،اس کے چند روز بعد ہندہ کو آسیب ہوگیا،علاج ودعا کے باوجود ہندہ کوکوئی افاقہ نہ ہوا،ایك سال اسی حال میں مبتلا رہی،تو ہندہ کے والدین ہندہ کو اپنے گھر لے گئے،اور زید کے والدین زید کو ہندہ سے انقطاع اور احتراز کی تاکید کرتے رہے تاکہ زید اس بیماری سے متاثر نہ ہو،تو زید نے اپنے والدین کی اس نصیحت کی پروا نہ کرتے ہوئے خفیہ طور پر ہندہ کے پاس آناجانا جاری رکھا،جب زید کے والدین کو اس پر اطلاع ہوئی تو انہوں نے زید کو سختی سے ا س میل جول سے منع کردیا او رزید نے والدین کی ممانعت پر عمل کرتے ہوئے ہندہ سے کلی طور انقطاع کرلیا اسی دوران اﷲکا فضل ہوا اور ہندہ بالکل تندرست ہوگئی،مگر زید نے اپنا کُلی انقطاع قائم رکھا اور اب تك اس نے ہندہ کی طرف رجوع نہ کیااورنہ ہی رجوع کا ارادہ رکھتا ہے اور دوتین سال سے والدین کے پاس ہی ہندہ تمام مصارف پورے کررہی ہے اور تمام بوجھ ہندہ کے والدین پر ہے جب کہ ہندہ کے والدین خود مفلوك الحال اور مزدور پیشہ ہیں اور زید نے کبھی ہندہ کے لئے روٹی کی ٹکیہ تك خرچہ نہ بھیجا،متعدد بار فریقین میں معاملہ بنانے کی کوشش ہوئی مگر زید اور اس کے والدین نے صاف جواب دے دیا اور کہا ہمار ا ہندہ سے کوئی سروکار نہیں اور ہماری طرف سے یہ صاف |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع