دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

کرکے معہ جملہ اسباب جہیز وغیرہ اس کے ہمراہ کردیا گیا اور آپ کے گھربھیج دیا گیا مجھ سے اور اس سے کچھ تعلق شرعًا نہیں رہا،نہ اس کا کوئی سامان میرے ذمہ باقی رہا بلکہ اس روز بہت پنچان قصبہ سرولی کے موجود تھے وہ بھی اس امر کے گواہ ہیں،اگر مجھ سے اور مسماۃ مذکور سے کچھ تعلق ہوتا تو میں ضرور اس کے نان ونفقہ کی فکر کرتا،آپ کیوں برابر تحریر کرتے ہیں،اب آپ کے نوٹس سے معلوم ہوتا ہے کہ اب آپ پھر پنچان جمع کرکے میرے مکان پر لانے والے ہیں اگر آپ نے ایسا کیاتو مجھ سے اور آپ سے رنج حد کو پہنچے گا،لہذا اب آپ پنچان کے جمع کرنے کا ارادہ نہ کریں،اس واسطے نوٹس دیا گیا مطلع رہو۔ازمقام دھنورہ مرسلہ ولایت خاں٢١/اکتوبر ١٩٢٠ء۔

الجواب:

عبارت نوٹس سے(کہ جب تك میرے گھر رہی آپ میرے خُسر رہے جس روز سے اس کو میں نے آزاد کرکے آپ کے گھر بھیج دیا)صاف اقرار طلاق ظاہر ہے،

اعتاق المرأۃ وان کانت من الکنایات فلایتحمل ردّاولاسباکمالایخفی،وفی الدر المختار انت حرۃ لا یحتمل السب والرد[1]،قال الشامی واعتقتك مثل انت حرۃ کما فی الفتح[2] والحالۃ کماتری حالۃ الغضب فلایفھم فی الحکم الاالطلاق والمرأۃ کالقاضی کمافی الفتح وغیرہ۔

بیوی کو"آزاد ہے"کہنا،اگرچہ الفاظ کنایہ میں سے ہے تاہم یہ ڈانٹ اور جواب کا احتمال نہیں رکھتا اور صرف طلاق مراد ہوگی جیسا کہ مخفی نہیں ہے،درمختار میں ہے:بیوی کو کہنا"توآزاد ہے"ڈانٹ اور جواب کا احتمال نہیں رکھتا،اور اس پرعلّامہ شامی نے فرمایا"میں نے تجھے آزاد کیا"ایسے ہی ہے جیسے کوئی کہے"تُوآزاد ہے"جیسا کہ فتح میں ہے،اور حالت بھی غصہ کی ہوتو پھر طلاق ہی حکم سمجھاجاسکتا ہے،اس میں عورت قاضی کی مانند ہے جیسا کہ فتح وغیرہ میں ہے۔ (ت)

پس اگر گواہانِ شرعی سے ثابت ہوکہ یہ نوٹس اسی کا لکھا ہوا ہے یا وُہ مقر ہوتو ایك طلاق بائن واقع ہوگئی اور وقت تحریر نوٹس سے عدّت لی جائے گی اگرچہ ہندہ بھی تسلیم کرتی ہوکہ جس وقت اس نے گھر سے نکالا تھا طلاق دے دی تھی جس کا اقرار اس نوٹس میں ہے،ہا ں اگر ہندہ گھر سے نکالتے وقت


 

 



[1] درمختار باب الکنایات مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٢٤

[2] ردالمحتار باب الکنایات  داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٤٦٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن