دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

اگرلفظ جو زید نےکہے اسی قدر ہیں اور اس حالت میں وُہ حلف شرعی کے ساتھ بیان کرے کہ میں نے یہ الفاظ ہندہ کی نسبت نہ کہے تھے اسے چھوڑنا مراد نہ تھا تو وقوعِ طلاق کا حکم نہ دیں گے پھر اگر وُہ اپنے اس حلف میں جُھوٹا ہوتو اس کا وبال اور عذابِ الہی کا استحقاق زید ہی پر رہے گا ہندہ پر الزام نہ آئے گا،

فی الھندیۃ عن الخلاصۃ عن الفتاوی رجل قال لامرأتہ اگر تو زن منی سہ طلاق مع حذف الیاء لا یقع اذا قال لم انو الطلاق لانہ لما حذف فلم یکن مضیفا الیھا [1]اھ وفی البزازیۃ والخانیۃ فی قولہ لا تخرجی من الدارالاباذنی فانی حلفت بالطلاق انہ یحتمل الحلف بطلاق غیرھا فالقول قولہ٢[2]اھ واﷲ تعالٰی اعلم۔

ہندیہ میں خلاصہ سے اور وہاں فتاوٰی سے منقول ہے اگر کسی نے بیوی کو کہا"اگر تُوعورت ہے تو مجھ سے تین طلاق"عورت کے ساتھ یاءِ نسبت کو ذکر نہ کیا،تو پھر کہے کہ میں نے طلاق کی نیت نہیں کی،تو طلاق نہ ہوگی اس نے جب یاء کو حذف کردیا تو اب طلاق بیوی کی طرف منسوب نہ ہوئی اھ۔بزازیہ اور خانیہ میں ہے کہ خاوند نے بیوی کو کہا گھر سے میری اجازت کے بغیرمت نکل،کیونکہ میں نے طلاق کی قسم کھائی ہے،تو اس میں خاوند کی وضاحت معتبر ہوگی کیونکہ ہوسکتا ہے کہ اس نے کسی اور کی طلاق مراد لے کر قسم کھائی ہواھ واﷲتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ٢٩٤:             ازقصبہ ولی تحصیل آنولہ ضلع بریلی مرسلہ مسمّاۃ محمودی بنت شیخ علیم اﷲ ١٤جمادی الآخرہ ١٣١٤ھ

علمائے دین اس مسئلہ میں کیا فرماتے ہیں کہ مسمّی ولایت خاں شوہر(مجھ مسمّاۃ محمودی)نے عرصہ دراز سے مجھ کو چھوڑدیا ہے، نہ مجھ کو نان نفقہ دیتا ہے،میں بوجہ نہ ملنے نان ونفقہ کے بہت تکلیف میں ہوں،لہذا میں بھی اس شخص سے بوجہ تارك الصّلٰوۃ ونیزنہ دینے نان ونفقہ کے ناخوش ہوں،چنانچہ ایك پرچہ نوٹس ناخوشی شوہر مذکور کا میرے پاس آیا وہ ہمرشتہ سوال ہذاہے،امید کہ برائے خدائے علمائے دین بموجب شرع شریف حکم آزادگی کا ارقام فرمائیں تاکہ میں نکاح اپنا کسی شخص صالح سےکرلوں اور عمر میری بسر ہو،عبارت نوٹس یہ ہے کہ پرچہ نوٹس آپ کا دربارہ نالشی متذکرہ نان ونفقہ دختر آپ کی کا یعنی محمودی کا آیا،اس کاجواب یہ ہے کہ جب تك آپ کی لڑکی میرے گھر رہی تب تك آپ میرے خسررہے جس روز سے کہ اس کو میں نے آزاد


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ الفصل السابع فی الطلاق بالالفاظ الفارسیۃ نورانی کتب خانہ پشاور ١/٣٨٢

[2] فتاوٰی قاضی خاں کتاب الطلاق  نولکشور لکھنؤ ١/٢١٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن