30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دوسرااور تیسرا مقرون بہ نیت ہوں تو ایك ہی بائنہ واقع ہوگی،
|
کما یظھر مماالقینا علیك من الادلۃ وان لاطلاق بالثالثۃ کلما تقدمھا طلاق۔ |
جیسے ہم نے آپ کو دلائل بیان کردئے اس سے ظاہر ہے،اور یہ کہ تیسرے لفظ سے طلاق نہ ہوگی جب اس سے قبل طلاق بائنہ ہوچکی ہو۔(ت) |
پس اس میں شبہہ نہیں کہ ہندہ نکاحِ زید سے خارج ہوگئی اور تاوقتیکہ زید اس سے نکاح جدید نہ کرے وُہ اس کی زوجہ نہیں ہوسکتی،
|
فی تنویر الابصار وینکح مبانتہ بمادون الثلث فی العدۃ وبعدھا بالاجماع[1]۔واﷲتعالٰی اعلم۔ |
تنویر الابصار میں ہے کہ تین سے کم بائنہ میں دوبارہ نکاح کی ضرورت ہوتی ہے خواہ عدّت میں ہو یاعدّت کے بعد ہو۔ واﷲتعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ٢٩١:کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی زوجہ کی نسبت کہا"مجھے اس سے کُچھ کام نہیں میں اسکو نہیں رکھوں گا اگر اسے گھر میں رکھوں تو اسی کا دُودھ پیوں"پھر اس اندیشہ سے کہ شاید اس سے طلاق نہ ہوگئی ہو اس سے پھر نکاح کرلیا،اس صورت میں عورت پر طلاق ہوئی یانہیں اور یہ نکاح کافی ہوا یا نہیں؟بینواتوجروا۔
الجواب:
صورت مستفسرہ میں اس عورت پر طلاق واقع نہ ہوئی اور پہلا ہی نکاح اس کا بحالِ خود قائم ہے دوسرے نکاح کی کچھ حاجت نہ تھی یہ عبث واقع ہوا۔
|
فی العالمگیریۃ رجل قال لامرأتہ مرابکارنیستی ونوی بہ الطلاق لایقع٢[2]انتہی۔ |
عالمگیری میں ہے کہ کسی نے اپنی بیوی کوکہا"تومیرے کام کی نہیں"تو طلاق نہ ہوگی اگرچہ نیت بھی کی ہواھ(ت) |
اماقولہ"میں اس کو نہیں رکھوں گا"
|
فھذا وان احتمل الجماع لان رکھنا بلغتنا یکنی بہ عن الجماع الا انہ عدۃ فلایفید شیئا،واما قولہ(اس کو گھر میں رکھوں |
تو یہ اگرچہ جماع کا احتمال بھی رکھتا ہے کیونکہ"رکھنا"ہماری لغت میں جماع سے کنایہ ہوتا ہے مگریہ وعدہ ہے لہذا اس سے کچھ بھی مراد نہ ہوگا،اور اس کا |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع