30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
حین ما اقربالطلاق ان ردہ الی حالۃ البرسام وقال قد طلقت امرأتی فی حالۃ البرسام فالطلاق غیرواقع [1] الخ۔ |
تو اس صورت میں ہمارے مشائخ نے فرمایا کہ اگر طلاق کااقرار کرتے ہوئے مرض کو وجہ بتائے اورکہے کہ"میں نے مرض برسام میں طلاق دی ہے"تو طلاق واقع نہ ہوگی الخ۔(ت) |
پس اگر یہی معنی مراد تھے تو نہ طلاق ہوئی نہ کوئی کفارہ لازم،اور اگر بہ نیت طلاق الفاظ مذکورہ کہے تو ایك طلاق بائن ہوئی عورت نکاح سے نکل گئی۔واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ٢٨٩: ازبحری آباد ڈاکخانہ سادات ضلع غازی پور ١٧ذی الحجہ ١٣١٢ھ مسئلہ محمد ابوالخیر
کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ زید نے اپنی زوجہ مرتکب زنا سمجھ کر ناراض ہوکر اس کے باپ کے گھر پہنچادیا اور یہ کلام کیا کہ ہم تجھ کو نہ رکھیں گے تو ہمارے قابل نہ رہی اور بعد دوایك مہینہ کے نہیں معلوم کہاں چلا گیا اس کو عرصہ سات٧برس کا ہُوا کہ ہنوز مفقود الخبر ہے اس کے بعد اس کے باپ نے زوجہ کے شوہر کے بڑے بھائی کو جو مالك وبزرگ خانداری ہے بلاکر یہ کہاکہ یہ عورت عزّت وآبرو تمہاری ہے لے جاؤ ہمارے یہاں اس کا گزر نہیں ہوگا اس کے شوہر کے بڑے بھائی نے انکار کیا اور یہ کہا اول تو شوہر اس کا مکان پر نہیں ہے دوسرے یہ عورت ہمارے کام کے لائق نہیں ہے ہم نہ لے جائیں گے تم کو اختیار ہے کہ جہاں چاہو کردو،اس جواب پر اس کا باپ دوسرے نکاح کے سامان میں تھا کہ اس اثناء میں وُہ عورت بطور خود ایك شخص کے ساتھ بلانکاح چلی گئی اور اسی مرد کے ساتھ اس زمانہ سے بلانکاح رہی اب اس عورت نے اس شخص کے ساتھ جس کے ساتھ بطور خود چلی گئی تھی نکاح کرلیا تو آیا یہ نکاحِ ثانی اس کاشرعًا جائز ہوایانہیں اور زوج اوّل کا غصے سے یہ کہنا کہ ہم تجھ کو نہ رکھیں گے تو ہماری قابل نہیں رہی اور بعد اس کے اس کو چھوڑ دینا اور دی ہوئی چیز واپس لینا حکم میں طلاق کے ہے یانہیں؟اور بقرائن مذکور اس کہنے سے کہ ہم تجھ کو نہ رکھیں گے طلاق واقع ہوئی یانہیں حالانکہ قرائن حالیہ ودلالت حال اس امر پر موجود ہے کہ زید نے کلام بالاجو کنایہ طلاق ہے بارادہ طلاق کہاتھا مختصر وقایہ میں ہے:
|
وکنایۃ مایحتملہ وغیرہ فنحواخرجی واذھبی وقومی یحتمل ردا،ونحو خلیۃ وبریۃ،بتہ، حرام، بائن، یصلح سباونحواعتدی واستبرئ |
اور کنایہ وُہ ہے کہ طلاق اور غیرطلاق دونوں کا احتمال رکھتا ہومثلًانکل جا،چلی جا،اُٹھ جا۔یہ الفاظ کسی بات کا جواب ہوسکتے ہیں اور جُدا،بری ہے،علیحدہ ہے،حرام ہے،بائن ہے، ڈانٹ کا احتمال |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع