30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
تصرفات المکرہ کلھا قولامنعقدۃ عندنا وما لا یحتمل الفسخ منہ کالطلاق والعتاق والنکاح فہو لازم کذافی الکافی [1]اھ ملخصا قول اومن ناکتخداام وہنوز باکسے نکاح نہ کردہ چیزے نیست زیراکہ جحود نکاح خبر دروغ ست واثرے ندارد فی الھندیۃ ان قال لم اتزوجك ونوی الطلاق لایقع الطلاق بالاجماع کذافی البدائع ولوقال مالی امرأۃ لایقع وان نوی[2]ہمچناں قول اومرادر وطن باکسے سروکارے نیست ونخواہد بود کہ سروکار نبودن بمعنی نفی غرض وتعلق قلب ست کہ عبارت از رغبت وحاجت باشد گویا گفت باکسے غرضے ندارم یا حاجتم نیست یا پروائے کسے ندارم واینہا خود از الفاظ طلاق نیست فی الھندیۃ لوقال لاحاجۃ لی فیک،ینوی الطلاق فلیس بطلاق اذاقال لااریدك ولااحبك اولااشتھیك اولارغبۃ لی فیک، فانہ لایقع وان نوی فی قول ابی حنیفۃ رحمہ اﷲ تعالٰی[3] باز علماء
|
کہ مجبور کئے ہوئے شخص کے قولی تصرفات ہمارے نزدیك منعقد ہوجاتے ہیں اور وُہ امور جوفسخ کا احتمال نہیں رکھتے ہیں مثلًا طلاق،عتاق اور نکاح یہ لازم ہو جاتے ہیں جیسا کہ کافی میں ہے،ملخصًا۔لہذا اس کا یہ کہنا کہ میں ابھی کنواراہوں اور ابھی تك کسی سے نکاح نہیں کیا کوئی چیز نہیں کیونکہ نکاح کا انکار جُھوٹی خبر ہے جس کا کچھ اعتبار نہیں۔ہندیہ میں ہے کہ اگرکہے"میں نے تجھ سے نکاح نہیں کیا"تو طلاق کی نیت ہوتو بھی طلاق بالاجماع نہ ہوگی،جیسا کہ بدائع میں ہے،اور یُونہیں اگر کہے"میری کوئی بیوی نہیں"طلاق کی نیت کے باوجود طلاق نہ ہوگی۔زید کا یہ کہنا کہ"وطن میں میرا کسی سے کوئی سروکار نہیں اور نہ ہوگا"تو اس کا مطلب یہ ہے کہ میرا قلبی تعلق یا غرض کسی سے نہیں ہے،جس کا معنٰی رغبت اور حاجت ہے،گویا اس نے یُوں کہا مجھے کسی سے غرض یا حاجت نہیں ہے یامجھے کسی کی پروانہیں ہے جبکہ یہ مذکور الفاظ طلاق میں سے نہیں ہیں،ہندیہ میں ہے اگر خاوند نے کہا مجھے تجھ میں حاجت نہیں یا میں تجھے پسند نہیں کرتا، میں تیری خواہش نہیں رکھتا،مجھے تجھ سے رغبت نہیں، تو طلاق واقع نہ ہوگی اگرچہ طلاق کی نیت سے کہے،امام ابوحنیفہ رضی اﷲتعالٰی عنہ کے نزدیک۔نیز علماء کرام نے فرمایا ہے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع