دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

مسئلہ٢٨٣:                            از متھرا محلہ کیشور پورہ مرسلہ حکیم تو حیدالحق صاحب                  ٢٢ذی الحجہ ١٣٠٨ھ

چہ می فرمایند علمائے دین ومفتیانِ شرع متین کہ زید عاقل وبالغ بفہمائش دیگر مرداں وزبردستی والدین بایجاب ہندہ رضادادہ او ر ابنکاح خوددر آرد وخلوتِ صحیحہ بوقوع نیاید کہ ہندہ پیش مادر خود باشد وہنوز رخصت نشدہ باشد وباز ید پیش دوسہ مردماں صادق وعادل بناراضی بگوید کہ من بایجاب ہندہ برضا ورغبت خود اقرارندادہ ام محض بفہمائش وزبردستی مردماں اقرار بلسان نمودم ایں نکاح من مسلم نشدہ باز از سرِ نوخواہد شد واندراں حالت ناراضی از خویش واقارب رنجیدہ بجائے سفر نماید واز ہندہ خبرے نگیرد نہ از قرائن واطوار او توقع باز آمدن ماند ودر انجا قاضی وشاہدان عندالایجاب اقرار بالجزم دہد کہ من ناکتخداام ہنوز نکاحم ازکسے نگردیدہ ونہ از خویش واقارب ماکسے زندہ نہ مارا ازکسے دروطن سروکارے است ونہ خواہد شد حالاہندہ درنکاح زید ماندہ یا نہ ودریں صورت چگونہ از زید آزاد گردد،فقط۔

علمائے دین ومفتیان شرع متین کیا فرماتے ہیں،کہ زید عاقل بالغ نے دوسرے لوگوں کی تلقین اور والدین کے جبر پر ہندہ سے ایجاب وقبول کیا اور اس سے نکاح کرلیا،اور ابھی رخصتی نہ ہوئی اور خلوتِ صحیحہ نہ ہوئی کیونکہ ہندہ ابھی والدہ کے پاس ہے،اس کے بعد زید نے دوتین سچے اور عادل حضرات کے سامنے نکاح پر عدمِ رضامندی ظاہر کی اور کہا کہ میں نے ہندہ سے اپنی رضا مندی اور رغبت کے ساتھ ایجاب نہیں کیا بلکہ محض دوسروں کی زبردستی کی بنا پر اور ان کی تلقین کی وجہ سے صرف زبانی رضامندی ظاہر کی تھی اس لئے یہ نکاح مجھے منظور نہیں،یہ نکاح دوبارہ ہونا چاہئے،اندریں حالات خویش واقارب کی ناراضگی ہوئی جس پر وُہ کہیں سفر پر نکل گیا اور ہندہ کی خبر تك نہ لی،اور اس کے قرائن واطوار بھی ظاہر کرتے ہیں کہ وُہ واپس نہیں آئے گا،وہاں اس نے تمام گواہوں اور قاضی وغیرہ کو بالجزم یہ تاثر دیا کہ وہ ابھی کنوارہ غیرشادی شدہ ہے اور کسی سے اس کا نکاح نہیں ہوا،اوریہ بھی تاثر دیا کہ میرے خویش واقارب میں کوئی بھی زندہ نہیں رہا اور میرا اب وطن سے کوئی سروکار نہیں ہے اور نہ ہی ہوگا۔تو مذکورہ حالات میں ہندہ ابھی زید کے نکاح میں ہے یانہیں؟ اور اس صورت میں زید سے ہندہ کا چھٹکارا کیسے ہو؟فقط۔

الجواب:

درصورتِ مستفسرہ بقطع نظر از انکہ تحقق اکراہ شرعی معلوم نیست جبر واکراہ دربارہ نکاح مخلِ صحت ونفاذ ولزوم نباشدفی الھندیۃ

صورتِ مسئولہ میں قطع نظر اس بات کے کہ یہ جبر واکراہ شرعی تھا یا نہیں،نکاح میں جبر واکراہ اس کے نفاذ اور لزوم کے لئے مانع نہیں ہوتا۔ہندیہ میں ہے

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن