دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

اسی میں ہے:

رجل قال لامرأتہ مرابکارنیستی ونوی بہ الطلاق لایقع کذافی الظہیریۃ۔[1]

کسی شخص نے اپنی بیوی سے کہا"تُومیرے لئے کام کی نہیں"تو نیت کے باوجود طلاق نہ ہوگی،جیسا کہ ظہیریہ میں ہے۔(ت)

ہاں"وہ میری بیوی ہی نہ رہی"کنایات طلاق سے ہے۔عالمگیری میں ہے:

لوقال صرت غیرامرأتی فی رضاأو سخط تطلق اذانوی کذافی الخلاصۃ[2]۔

اگر خاوند نے رضایا ناراضگی میں کہا"تومیری بیوی نہ رہی"اگر طلاق کی نیت ہوتو طلاق ہوجائے گی،جیسا کہ خلاصہ میں ہے(ت)

اسی طرح یہ لفظ بھی کہ"وہ میرے نکاح سے باہر ہے"صریح نہیں کنایہ ہے،

لان الخروج من النکاح یکون بالطلاق وبکل فرقۃ جاءت من قبلہ کتقبیلہ بنتھا اومن قبلھا کتقبیلھا ابنہ وغیر ذٰلک،فلم یتعین لافادۃ الطلاق وصار کقولہ لم یبق اولیس بینی وبینك نکاح بل ھما عبارتان عن معنی واحد،وھذایتوقف علی النیۃ فکذاذاک۔

کیونکہ نکاح سے خروج،طلاق کے ساتھ اور دیگر وجوہ سے بھی ہوسکتا ہے۔مثلًا خاوند بیوی کی بیٹی کا(شہوت کے ساتھ)بوسہ لے یا بیوی خاوند کے بیٹے کا اسی طرح بوسہ لے یا اس کے علاوہ بھی کئی طرح سے فرقت کے اسباب ہوسکتے ہیں،لہذا یہ لفظ طلاق کےلئے خاص نہ رہا،جب وُہ کہے"نکاح باقی نہ رہا"یا"تیرے میرے درمیان نکاح نہیں ہے"بلکہ یہ دونوں ہم معنی ہیں تو نیت پر موقوف ہوں گے،یہ بھی ایسا ہے(ت)

عالمگیری میں ہے:

لوقال لھا لانکاح بینی وبینك اوقال لم یبق بینی وبینك نکاح یقع الطلاق اذانوی[3]۔

اگر کہا"تیرے میرے درمیان نکاح باقی نہیں رہا"اگر نیت ہوتو طلاق ہوگی ورنہ نہیں۔(ت)

یوں ہی"وہ میرے کام کی نہ رہی"بھی کنایات سے ہے کما حققناہ فی ماعلقناہ علی ردالمحتار


 

 



[1] فتاوی ہندیۃ الفصل السابع فی الطلاق بالالفاظ الفارسیۃ نورانی کتب خانہ پشاور ١/٣٨٠

[2] فتاوی ہندیۃ الفصل الخامس فی الکنایات  نورانی کتب خانہ پشاور ١/٣٧٦

[3] فتاوی ہندیۃ الفصل الخامس فی الکنایات نورانی کتب خانہ پشاور  ١/٣٧٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن