30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عبارت جواب کا جلد اُمیدوار ہوں۔
الجواب:
تین طلاقیں مغلظہ ہوگئیں، محیط وذخیرہ وخلاصہ وہندیہ کی تصریحات کے علاوہ ذی علم پر یہ مسئلہ بدیہیات سے ہے تو وہ اس پر حوالہ وعبارت طلب نہ کرے گا، اور جاہل کا حوالہ وہ بھی مع عبارت طلب کرنا سوءِ ادب ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ٢٧٥: ازپیلی بھیت محلہ عبداللطیف خاں مسئولہ پیارے ١٩ذی الحجہ ١٣٣٨ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ خُسر اور داماد میں لڑائی ہونے پر داماد کہے کہ اگر تم کل چھوڑواتے ہوتو میں آج ہی چھوڑتا ہوں، اس لفظ کے کہنا پرطلاق ہوئی یانہیں؟
الجواب:
طلاق رجعی ہوگئی۔ واﷲتعالٰی اعلم۔
مسئلہ٢٧٦: از شہر کانپور اے بی روڈ، دکان جناب حافظ پیر بخش صاحب سوداگر مسئولہ ولی محمد صاحب ١٧ جمادی الاخری
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید اپنی زوجہ کو رخصت کرانے کے لئے جب اپنے سسرال گیاتو اس کی خوشدامن نے کہا کہ ہم لڑکی کو رخصت نہیں کریں گے بلکہ ہم قصہ ختم کرنا چاہتے ہیں، اس پر زید نے اپنی خوشدامن سے کہا کہ میں جانتاہوں کہ میراآنا آپ لوگوں کو بہت ناگوارا ہوا،پھر خوشدامن نے کچھ ایسے الفاظ کہے جس سے اس کا منشاء یہ تھا کہ زید اپنی زوجہ کو طلاق دے دے، اس پر زید نہایت برہم ہوا، اور کہا کہ اگر میں پسند نہیں ہُوں تو دوسرے سے نکاح کردو، اس کے جواب میں خوشدامن نے کہاہاں تو پسند نہیں ہے، آیا ایسی صورت میں زید کی زوجہ کو طلاق ہوجائے گی یانہیں؟ بینواتوجروا۔
الجواب:
اگر بہ نیّتِ طلاق تھا ایك طلاق بائن گئی، اور اگر بقسم کہے کہ میری نیّت طلاق کی نہ تھی قبول کرینگے اور وقوعِ طلاق کا حکم نہ دیں گے۔ عالمگیریہ میں عنایہ سے ہے:
|
لوقال تزوجی ونوی الطلاق اوالثلاث صح وان لم ینوشیئا لم یقع۔[1] |
اگر خاوند بیوی کو کہے کہ تو نکاح کرلے، طلاق کی نیت یا تین طلاقوں کی نیت کی ہونیت کے مطابق ایك یا تین طلاقیں صحیح ہوں گی اور اگر کچھ نیت نہ کی تو واقع نہ ہو گی (ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع