دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

وُہ رات روز رو رہے ہیں اور فارقتی لکھ کر دی ہے اور منہ سے کچھ بھی نہیں کہا ہے، آخر اس کے رونے پر اور میرا بچّہ چھوٹا ساتھ ہونے پر پھر گھر میں لانے کا خیال کیا ہے ہمارے یہاں کے عالموں میں مولوی احمد سے دریافت کیا تو فرماتے ہیں کہ سواحلالہ کے درست نہیں ہوسکتی اور مولوی محمود انتقال کرگئے اب آپ اس میں جو حکم فرمائیے سوکیا جائے گا۔

سُوال:کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ ایك مرد نے اپنی زوجہ کو بباعث کسی منازعت کے حالتِ غصّہ میں اس کے والدین کے گھر جانے کے بعد ایك ورقہ میں مبہم بلاعدد لفظ طلاق کے یوں لکھا کہ طلاق دے کر فارقتی دیتا ہوں، جواب بحوالہ کتب مرحمت فرمائیں۔

الجواب:

صورت مستفسرہ میں دو٢ طلاقیں ہوگئیں، حلالہ کی کوئی حاجت نہیں، اگر اس طلاق کے بعد عدّت گزرگئی ہے یعنی تین حیض شروع ہوکر ختم ہوگئے جب تو عورت کی رضامندی سے اس کے ساتھ نکاح کرلے اور اگر عدت باقی تو دوصورتیں ہیں اگر فارقتی دینا وہاں کے محاورہ میں طلاق کے الفاظ صریحہ سے سمجھاجاتا ہے جیسا کہ یہاں کی بعض اقوام میں ہے کہ عورت کی نسبت اس کے کہنے سے طلاق ہی مفہوم ہوتی ہے جب تو دو٢ طلاقیں رجعی ہوئیں کہ عدت کے اندر رجعت کر سکتا ہے مثلا زبان سے اتنا کہہ دے کہ میں نے تجھے اپنے نکاح میں پھیرلیا وہ بدستور اس کی زوجہ رہے گی بشرطیکہ اس سے پہلے کبھی ایك طلاق نہ دے چکا ہو ورنہ بیشك اب تین ہو گئیں اور اب بے حلالہ جائز نہیں ،اور اگر یہ لفظ وہاں صریح نہیں سمجھا جاتا تودو طلاقیں بائن ہوئیں ،عورت نکاح سے نکل گئی مگر اس کی رضا کے ساتھ دوبارہ اس سے نکاح کرسکتا ہے خواہ عدّت گزری ہو یانہیں اسی شرط پر کہ اس سے پہلے کوئی طلاق نہ دی ہو یہ سب اس صورت میں کہ فارغ خطی سے اس نے وہ کاغذ مراد نہ رکھا ہو اور اگر یہ مقصود ہے کہ طلاق دے کر یہ اس کی سند بھیجتا ہوں تو اس صورت میں ایك ہی طلاق رجعی ہوگی کہ عدّت کے اندر رجعت کرسکتا ہے جب کہ پہلے کبھی دو٢ طلاقیں نہ دے چکا ہو۔ واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ٢٧٤:            از دفتر مدرسہ رحمانیہ پیلی بھیت مرسلہ مولوی فضل حق صاحب                   ١٨شوال ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید اور اس کے سسرالیوں میں رنجش کے ساتھ گفتگو ہورہی تھی اس درمیان میں ہندہ جو زوجہ زید تھی اس کے چھوڑدینے کی بات چھڑگئی اور زید سے کہا گیا کہ اس روز روز کے جھگڑے سے چھوڑدو، زید نے کہا تم کل چُھڑاتی ہو میں ابھی چھوڑتا ہُوں۔ اس اخیر جملہ کی تین بار یا اس سے زیادہ تکرار کی ہندہ پر طلاق ہوئی یا نہیں اور کس قسم کی طلاق پڑی؟ بحوالہ کتب سے


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن