دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

بحضرتھم سوٰی زوجت نفسی من فلان لاینعقد لان سماع الشطرین شرط باسماعہم الکتاب اوالتعبیرعنہ منھا قد سمعوا الشطرین بخلاف ما اذا انتفیا[1]۔

سنائے بغیرمجلس میں موجود گواہوں کو صرف یہ کہے کہ میں نے اپنا نکاح فلاں سے کردیا ہے تو نکاح نہ ہوگا کیونکہ گواہوں کا ایجاب اور قبول دونوں باتوں کو ایك مجلس میں سننا ضروری ہے، تو عورت کا گواہوں کو منگنی کا خط سنانا یا منگنی کو فلاں کی طرف سے ذکر کرنا اورپھر اپنی طرف سے قبولیت کو ذکر کرنے سے نکاح کے دونوں رکن گواہوں نے ایك مجلس میں سُن لئے، اس کے برخلاف اگر یہ چیز منتفی ہوتو نکاح نہ ہوگا۔(ت)

اور بلاشبہ قاعدہ عامہ یہی ہے کہ جوشخص کوئی کاغذ لائے اور دوسرے سے اس پر دستخط یا مہر کرائے تو اگر وُہ حرف بحرف پڑھ کر نہ سنائے گا تو حاصل مضمون ضرور بتائے گا یا وہ نہ بتائے تو یہ مہر کرنے والا پوچھ لے گا کہ اس میں کیالکھا ہے پس اگر ایسا ہی ہوا اور عبدالغفور خاں نے اس کے مضمون پر مطلع ہو کر مہر کی تو اب وقت مہر سے شاہد النساء پر طلاق پڑگئی اور شاید اس کے خلاف ہی واقع ہوا اور بے اطلاع مضمون مہر کردی تو البتّہ طلاق نہ ہوئی، بالجملہ اگر یہ پچھلی صورت واقع ہے جب تو شاہدالنساء بدستورنکاح نکاح عبدالغفور خاں میں ہے اور اگر وہ پہلی دو٢ صورتیں واقع ہوئیں تو ایك صورت پر تحریر پسر اور دوسری صورت پر مہر کرنے کے وقت طلاق پڑی بہر حال ایك طلاق سے زائد نہ ہوئی اگر اس سے پہلے کبھی دو٢ طلاقیں نہ دے چکا تھاتو بے تکلّف اس سے نکاح کرسکتا ہے حلالہ کی کچھ حاجت نہیں،ھذاکلہ ماظھر للعبد الضعیف والعلم بالحق عندالخبیر اللطیف (یہ تمام وہ ہے جو اس عبد ضعیف(مصنف) پر ظاہر ہوا، جبکہ حقیقت کا علم علیم خبیر کے پاس ہے۔ت)واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ٢٧٣:            از مانگرول بندر کاٹھیا واڑ تائی باڑی مرسلہ فتح محمد بن نور محمد جمعدار ٢٤ربیع الاول ١٣٣٦ھ

حضرت قبلہ گاہ مولٰنا صاحب سلمہم اﷲتعالٰی از جانب مانگرول بندر فدوی خاکسار فتح محمد ابن نور محمد جمعدار کے ازحد آداب وتسلیمات کے واضح ہوکہ میں نے میری عورت کو پڑوسی کے ساتھ تکرار کرنے میں منع کرنے سے نہ ماننے کے سبب غصّہ میں طلاق فارقتی لکھ کے اس کی والدہ کے اس کو فارقتی بھیج دی، پھر بہت پچھتایا، ایك اور بچّہ بھی صغیر برس روز کا ساتھ ہے اس کے بعد دونوں کو تڑپ بے حد ہے


 

 



[1] الاشباہ والنظائر احکام الکتابۃ ادارۃ القرآن کراچی ٢/٥٩٧۔١٩٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن