30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
عن الخانیۃ لوقال لغیرہ طلق امرأتی فقد جعلت ذٰلك الیك فھو تفویض یقتصر الی المجلس١[1] الخ وفی الدرالمختار فی قولہ لاجنبی طلق امرأتی یصح رجوعہ عنہ ولم یقید بالمجلس لانہ توکیل الّا اذا علقہ بالمشیئۃ فیصیر تملیکا والفرق بینھما فی خمسۃ احکام ففی التملیك لایرجع ولایعزل ویتقید بمجلس ٢[2]الخ ملخصًا،وفی ردالمحتار عن الفتح المبدل للمجلس مایکون قطعا للکلام الاوّل وافاضۃ فی غیرہ [3]الخ وفیہ الاصح انہ لابدان یکون مع القیام دلیل الاعراض اھ[4] وفیہ الکلام الاجنبی دلیل الاعراض اھ[5]۔
|
سے منقول ہے: اگر خاوند نے دوسرے کو طلاق کااختیار دیتے ہوئے کہا"تو میری بیوی کو طلاق دے"، تو یہ اختیار اسی مجلس کےلئے ہوگا الخ درمختار میں ہے اگر خاوند نے دوسرے کو کہا"تو میری بیوی کو طلاق دے"اگر اجنبی نے اس اختیار سے طلاق دے دی تو رجعی ہوگی، انہوں نے اس اختیار کو صرف مجلس کےلئے نہیں کہا اور کہا یہ توکیل ہے اور اگر تیری مرضی ہوتو میری بیوی کو طلاق کہا تو پھر تملیك ہوگی، اور وکیل بنانا اور مالك بنانا ان دونوں باتوں میں پانچ فرق ہیں ، مالك بنانے پر اختیار کو واپس نہیں لے سکتا اور نہ ہی اسے معزول کرسکتا ہے اور یہ اختیار مجلس کے لئے ہی ہوگا الخ ملخصًا۔ ردالمحتار میں ہے کہ مجلس کی تبدیلی ایسی چیز سے ہوگی جو پہلی بات کو منقطع کردے اور دوسرے کام میں مصروف کردے الخ۔ اور اسی میں ہے مجلس سے کھڑا ہوجانا اس میں اعراض کےلئے دلیل بھی ہونی ضروری ہے اھ، اسی میں ہے پہلے بات سے ہٹ کرکوئی اجنبی بات کرنا اعراض کی دلیل ہے اھ(ت) |
الفاظِ سوال یہ ہیں کہ فارغ خطی لکھ کر لایا لکھوایا جس سے ظاہر ہے کہ پسر نے اسی جگہ فارغ خطی نہ لکھی بلکہ وہاں سے اٹھ کرجانے کے بعد تحریر ہوئی، اب اگر صورت واقعہ یہ ہے کہ کاغذ مذکورپسر نے اپنے ہاتھ سے لکھا اور اس سے پہلے کسی غیر کام میں مصروف نہ ہوا یہ اٹھ کر جانا بضرورت قلم یا دوات یا کاغذ لینے کے تھا یہ اشیا وہاں موجود نہ تھیں جب تو یہ تحریر اسی اختیار کی بناء پر واقع ہوئی اور پسر کے لکھتے ہی شاہدالنساء پر ایك طلاق
[1] فتاوٰی ہندیہ الفصل الثانی فی الامربالید نورانی کتب خانہ پشاور ١/٣٩٣
[2] درمختار باب تفویض الطلاق مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٢٧
[3] ردالمحتار باب تفویض الطلاق داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٤٧٨
[4] ردالمحتار باب تفویض الطلاق داراحیاء التراث العربی ٢/٤٧۷
[5] ردالمحتار باب تفویض الطلاق داراحیاء التراث العربی ٢/٤٧۷
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع