دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

کنایۃ بائن لامکان جعلہ اخبار ابل لحوقہ بالثانی لحوقہ بالاول وقد کان بائنا فیمتنع کلہ کما بیناہ فی جدالممتار،

کنایہ والی بائنہ لاحق نہ ہوسکے گی، بلکہ اس کو خبر بنایا جانا ممکن ہے اس لئے اس کو طلاق نہ قرار دینے کی وجہ سے بھی لحوق نہ ہوگا بلکہ اس کو ثانی کو لحوق ہی اول کو لحوق قرار دیا جائے گا جبکہ یہ بائنہ ہے لہذااس کے بعد والی تمام بائنہ ممنوع ہوں گی جیسا کہ ہم نے جدالممتار میں بیان کیا ہے۔(ت)

اور اگر وہ خط اس نے لکھا ہی نہ تھا تو تین طلاقیں ہونا چاہئے۔

لان اقرارہ بتقدیم فار غخطی اقرار بالطلاق، فیکون طلاقا قضاء والباقیان باللفظین المذکورین ھذاماظھرلی والعلم بالحق عند ربّی۔ واﷲتعالٰی اعلم۔

کیونکہ اس کا"فارغ خطی"کے بارے میں پہلے ہونے کااقرار، طلاق کا اقرار ہے تو یہ قضاءً طلاق ہوگی اور باقی دو٢ طلاقیں مذکورہ دو٢ لفظوں سے ہوجائیں گی، مجھے یہ معلوم ہوا جبکہ حقیقت کا علم میرے رب کے پاس ہے۔

واﷲتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ٢٧٢:                             ازمرزا پور کلکتہ مرسلہ عبدالغفور خاں                          ٤شعبان ١٣١٢ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مجھ میں اور میری بی بی میں تکرار ہوئی اس کو مار پیٹ کیا جس گھر میں وُہ تھی اس گھر میں سے ہم باہر نکل آئے اپنے کارخانے میں بیٹھے ہوئے لڑکے نے جو دوسری بیوی سے ہے ہم سے کہا کہ اس کو چھوڑدو ہم جو پیدا کریں گے تم کو دیں گے، تو ہم نے کہا کہ تم کہتے ہو تو ہم اس کو مانگتا نہیں دو٢ مرتبہ کہا ہم اس کو مانگتا نہیں مانگتا نہیں ، بیٹے نے کہا تم اس کو فارغ خطی دے دو، ہم نے کہا تم کو اختیار ہے، لڑکا ہمارا فارغ خطی لکھ کر لایا لکھوا لایا ہم نے اس کو پڑھوایا نہیں، دستخط اس پر کردئے، فارغ خطی زبان بنگلہ میں ہے بجنسہٖ بلف ہذامرسل ہے، اس صورت میں طلاق ہوا یا نہیں؟ اب عورت چاہتی ہے کہ بے حلالہ کے نکاح ہوجائے، یہ جائز ہے یانہیں؟بینواتوجروا۔

الجواب:

بلاشبہہ جائز ہے، حلالہ کی اصلًا ضرورت نہیں، اس سوال کے ساتھ زبان وخط بنگلہ میں دو٢  کاغذ آئے، ایك ازجانبِ زوجہ جس میں شوہر سے مہر وطلاق پانے کا ذکر ہے، دوسرا از جانبِ شوہر جس کا ترجمہ چند معتبر مسلمان بنگالی طلبہ علم نے یہ کیا(میں عبدالغفور خاں ساکن کلکتہ مرزا پور، طلاق یہ ہے کہ شاہد النساء کو ساڑھے تین روپے دین مہر مطابق شریعت دین محمدی کے نکاح کیا، اس وقت راضی سے مہر ادا کرکے طلاق بائنہ دی۔ راقم عبدالغفور خاں) عبدالغفور کا دو٢ خواہ دس١٠بارکہنا ہم اس کو مانگتا نہیں


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن