دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

الٰی کتاب ابیھا لانہ یحتمل السب کما حققناہ فی جدالممتار والحالۃ حالۃ الغضب فلاتجعلہ المذاکرۃ غنیا من النیۃ کما حققناہ فیہ مستفتدین اور دوسری فارغ خطی لے، سے لانہ رجعی صریح فیلحق البائن اماقولہ حرام ہوچکی فھو وان صار صریحا بالعرف لایلحق البائن علی مافی الحلبی ثم الشامی، حیث قالا ولایردانت علی حرام، علی المفتی بہ من عدم توقفہ علی النیۃ مع انہ لایلحق البائن ولایلحقہ البائن لکونہ بائنا لما ان عدم توقفہ علی النیۃ امر عارض لہ لا بحسب اصل وضعہ[1]اھ۔

کیونکہ یہ لفظ ڈانٹ کا بھی احتمال رکھتا ہے جیسا کہ ہم جدالممتار میں تحقیق کرچکے ہیں جبکہ یہاں حالت بھی غصّہ کی ہے، اس لئے مذاکرہ طلاق یہاں نیت سے مستغنی نہیں کرسکتا، جیسا کہ ہم نے فتح القدیر سے ان کو استفادہ کرکے تحقیق کی ہے، اور دوسری(طلاق یہ کہنے سے کہ"فارغ خطی لے"کیونکہ یہ صریح رجعی طلاق ہے تو بائن کو لاحق ہوگی، لیکن خاوند کا کہنا"حرام ہوچکی ہے"یہ لفظ اگرچہ عرف کی بناء پر صریح طلاق بن چکاہے لیکن بائن کو لاحق نہ ہوگی حلبی اور پھر شامی کے بیان پرکہ"ضابطہ پر تو مجھ پر حرام ہے"سے اعتراض نہ ہوگا جیسا کہ مفتٰی بہ قول پر یہ نیت پر موقوف نہیں ہے (یعنی صریح طلاق ہے) حالانکہ نہ بائنہ اس کو لاحق ہوسکتی اور نہ ہی یہ بائنہ کو لاحق ہوسکتی ہے، کیونکہ ایسی بائنہ ہے جو نیّت پر موقوف نہیں ہے، اور اس کا نیت پر موقوف نہ ہونا(یعنی صریح ہونا) عارضہ کی بناء پر ہے اپنے اصل کے اعتبار سے نہیں اھ(ت)

اقول: والوجہ فیہ انہ یمکن جعلہ اخبار افلاضرورۃ جعلہ انشاء(میں کہتا ہوں، اس کی وجہ یہ ہوسکتی ہے کہ اس کو قبل ازیں طلاق سے حکایت اور خبر قرار دیا جاسکتا ہے اس لئے اس کو انشاء قرار دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ت) اور اگر اس لفظ سے کہ"تو میرے کام کی نہیں"اس نے نیت طلاق کی تو ایك حرام سے ہوچکی اور دوسری فارغ خطی سے، بہر حال باقی الفاظ سے کچھ نہ پڑے گی،

لان کل مابعدہ کنایات بوائن فلاتلحق البائن و اللفظ الثانی وان کان الواقع بہ رجعیا قدصار بلحوقہ البائن بائنا فلاتلحقہ

کیونکہ اس کے بعد تمام الفاظ بائنہ طلاق والے ہیں لہذا وہ بائنہ کو لاحق نہ ہوں گے، اور دوسرا لفظ، اگرچہ اس سے رجعی طلاق ہوئی مگر اس کو بائنہ لاحق ہونے پر وُہ بائنہ ہوگئی اس لئے اس کو

 


 

 



[1] ردالمحتار باب الکنایات داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٤٦٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن