دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

دینا فی نفسہٖ ناپسندیدہ بلکہ شرعًا مذموم ہے،٢خصوصًا بائن کے بے ضرورت محض بدعت وممنوع ہے۔عورت کا معاذاﷲفاحشہ ہونا اگرچہ سب سے بڑھ کر اجازتِ طلاق کی وجہ،مگر بائن کی بھی کاربرآری ممکن کہ طلاق رجعی بطور مسنون دے اور رجعت نہ کرے خود ہی بائن ہوجائے گی،وقت طلاق میں بھی یہ خصوصیت ہے کہ زن مدخولہ کو٣حیض یا٤نفاس میں طلاق نہ دے مگر خلع وغیرہ جو طلاق مال کے عوض ہو وہ اس حال میں بھی جائز ہے،٥عورت کی عمر اگر نو٩برس سے کم ہے،٦یاپچپن تك پہنچ چکی ہو،٧یاجوان تو ہوئی مگر حیض کبھی نہ آیا،٨یا حاملہ ہے تو ایس عورت کو ایك مہینے میں دو طلاق نہ دے،اور٩جوعورت ان چار کے علاوہ ہے اسے ایسی پاکی نہ دے کہ اس میں یا١٠اس سے پہلے کے حیض میں یہ اسے طلاق دے چکا،یا١١ان میں،یا١٢دھوکے سے دُوسرا شخص اس سے جماع کرچکا ہے،طلاق میں یہ بارہ ١٢صورتیں منع ہیں،پھر ان سب ممانعتوں کے یہ معنٰی کہ مرد اُن کے خلاف سے گنہگار ہوگا ورنہ طلاق تو بہر حال پڑجاتی ہے جب تك عورت پر قیدِ نکاح یا عدّت اور مرد کے ہاتھ میں کوئی طلاق باقی ہے،

فی فتح القدیر اول کتاب الطلاق الاصح حظرہ الالحاجۃ غیران الحاجۃ لاتقتصر علی الکبر والریبۃ [1]اھ ملخصًا،فی ردالمحتار ان الضعیف ھو عدم اباحتہ الاکبر او ریبۃ والذی صححہ فی الفتح عدم التقیید بذٰلك کماھو مقتضی اطلاقھم الحاجۃ وبما قررناہ ظہران لامخالفۃ بین ماادعاہ انہ المذہب وما صححہ فی الفتح [2]اھ وفیہ عن البحر عن الفتح الواحدۃ البائنۃ بدعیۃ فی ظاھر الروایۃ٣ [3]الخ

فتح القدیر میں کتاب الطلاق کے شروع میں ہے،اصح یہ ہے کہ طلاق ممنوع ہے مگر حاجت ہوتو ممنوع نہیں ہے،مگر حاجت صرف بڑھاپے اور شکوك میں منحصر نہیں ہے اھ ملخصًا۔ردالمحتار میں ہے کہ طلاق کا صرف بڑھاپے یا شکوك کی بناء پر مباح ہونا ضعیف ہے اور جس کو فتح میں صحیح قرار دیا ہے اُس میں اِس کی قید نہیں بیان کی،جیسا کہ فقہاءِ کرام نے مطلق حاجت کو بیا ن کیا ہے،اور ہماری تقریر سے ظاہر ہوگیا کہ جس کے متعلق مذہب ہونے کا دعوٰی کیا اور جس کی تصحیح فتح میں کی ہے اس میں کوئی اختلاف نہیں ہے اھ اور اسی میں بحر اور اس نے فتح سے نقل کیا کہ ایك بائنہ طلاق،ظاہر روایت میں بدعی طلاق

 


 

 



[1] فتح القدیر کتاب الطلاق نوریہ رضویہ سکھر ٣/٣٢٧

[2] ردالمحتار کتاب الطلاق داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٤١٦

[3] کتاب الطلاق ٢/٤١٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن