دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

(١٦)میں نے تجھے اس عورت پر طلاق دی کہ تُو اتنے دنوں کے لئے فلاں مطالبہ مجھ سے ہٹادے۔

فان العوض غیرمال ففی ردالمحتار بعد ذکر الطلاق علی مال بخلاف طلقنی علی ان اؤخر مالی علیک،فان التاخیر لیس بمال وصح التاخیر لولہ غایۃ معلومۃ والا فلا،والطلاق رجعی مطلقا بحر عن البزازیۃ [1]،کمامر۔

کیونکہ یہ عوض مال نہیں تو ردالمحتار میں طلاق بعوض مال کے بعد ذکر کیا،بخلاف اس کے کہ جب بیوی کہے میرا جو مال تیرے ذمّہ ہے اسے میں تجھ پر مؤخر کرتی ہوں اس کے عوض تُومجھے طلاق دے۔خاوند نے اس پر طلاق دے دی تو وُہ رجعی ہوگی کیونکہ یہ عوض یعنی تاخیر مال نہیں ہے۔اگر مال کی کوئی مدّت مقرر تھی یہ تاخیردرست ہوگی ورنہ نہیں،بزازیہ سے بحر نے گزشتہ کی طرح نقل کیا۔(ت)

١٧میں نے طلاق تیرے دامن میں رکھ دی عــــہ۱

فی الخزانۃ عن الخلاصۃ ولو قال ہزار طلاق دردامنت کردم ان نوی او کان فی حال مذاکرۃ الطلاق یقع والافلا[2]۔

خرانہ میں خلاصہ سے منقول ہے کہ خاوند نے کہا"میں نے تیرے دامن میں ہزار طلاق رکھ دی ہے"اگر نیت کی تو طلاق ہوگی،یونہی اگر یہ بات طلاق کے مذاکرہ کے بعد کہی تو طلاق واقع ہوگی ورنہ نہیں۔(ت)

١٨عدت بیٹھ فی ردالمحتار عــــہ۲،١٩تجھ پر ایک،

عــــہ۱:اقول: شاید مسئلہ دامن ومسئلہ سابقہ چادر میں فرق بوجہ اضافت وعدمِ اضافت طلاق ہے کہ وہاں یہ کہا تھا تیری طلاق تیرے آنچل باندھی،لہذا بے نیّت پڑگئی،یہاں صرف طلاق کہا،تیری طلاق نہ کہا لہذا نیّت پر رہی،ولیحرر،واﷲسبحٰنہ وتعالٰی اعلم١٢منہ

عــــہ ۲:ھٰھنا فی الاصل بیاض ولعل العبارۃ المطلوبۃ منھا ھی مانقل ھھنا فی الذیل قولہ اعتدی امر بالاعتداد الذی ھومن العدۃ اومن العد،ای اعتدی نعمی علیك بدائع اھ ١٢الفقیر حامد رضا قادری غفرلہ۔

یہاں قلمی نسخہ میں بیاض ہے ہوسکتا ہے اس سے مطلوب وُہ عبارت ہو جس کی ذیل میں نقل کیا جاتا ہے کہ اعتدی،اعتداد سے امر ہے جو عدت سے ہے یا عد سے ہے یعنی میرے نکاح کو اپنے اُوپر خدا کو نعمت شمار کر،بدائع اھ١٢ الفقیر حامد رضاقادری غفرلہ (ت)

 


 

 



[1] ردالمحتار باب الخلع مطبع مجتبائی دہلی ٢/٥٦٠

[2] خزانۃ المفتین فصل فی صریح الطلاق قلمی نسخہ ١/١٠٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن