30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
والزیادۃ وقد حققناہ فیما علقناہ علی ردالمحتار۔ |
صورت جو ہم نے ذکر کی ہے کیونکہ وُہ صریح مطلقہ ہے اس میں زیادتی وغیرہ کا احتمال رکاوٹ نہ ہوگا یہ طلاق اور زیادتی کا اثبات ہےاور اس کو ہم نے ردالمحتار کے حاشیہ میں محقق کیا ہے۔(ت) |
ان سب صورتوں میں بے حاجت نیت طلاق رجعی پڑتی ہے،١اے مطلقہ بسکون طاء،فی الدر انت مطلقۃ بالتخفیف(درمیں ہے خاوندنے مُطْلِقَہ یعنی ط پر جزم کے ساتھ،بیوی کو کہا"تُو مُطْلِقَہ ہے"۔ت)٢میں نے تیری طلاق چھوڑدی،٣میں نے تیری طلاق روانہ کردی،٤میں نے تیری طلاق کا راستہ چھوڑدیا،
|
فی ردالمحتار قولہ خلیت سبیل طلاقك وکذا خلیت طلاقك او ترکت طلاقك ان نوی وقع والا فلا خانیۃ۔[1] |
ردالمحتار میں ہے:خاوند نے کہا"میں نے تیری طلاق کا راستہ چھوڑدیا،میں نے تیری طلاق روانہ کردی،میں نے تیری طلاق چھوڑدی"تو اگر نیّت کی تو طلاق ہوگی ورنہ نہیں، خانیہ۔(ت) |
٥تجھ پر ط،ل،ا،ق۔٦تجھ پر طا،لام الف،قاف۔
|
فی ردالمحتار قولہ او ط ل ا ق ظاھر ماھنا مثلہ فی الفتح والبحران یاتی بمسمّی احرف الھجاء والظاھر عدم الفرق بینھا وبین اسمائھا ففی الذخیرۃ قال لامرأتہ الف نون تاء طاء الف لام قاف انہ ان نوی الطلاق تطلق المرأۃ٢[2]۔(ملخصًا) |
ردالمحتار میں ہے:یا خاوند کا قول ط،ل،ا،ق تو یہ طلاق میں ظاہر ہے،اسی کی مثل فتح اور بحر میں ہے کہ حروف ہجاء اور اس کے مسمّٰی کو ذکر کرے تو ظاہر میں کوئی فرق نہیں،ہم نے حروف کے اسماء کو بیان کردیا ہے توذخیرہ میں ہے کہ اگر بیوی کو کہا الف،نون،تاء،طاء،الف،لام،قاف،اور طلاق کی نیت کیا تو طلاق ہوگی(ملخصًا)۔(ت) |
٧میں نے تیری طلاق تجھے ہبہ کی،٨قرض دی،٩تیرے پاس گرو کی،١٠امانت رکھی،١١میں نے تیری طلاق چاہی،١٢تیرے لئے طلاق ہے،اﷲنے تیری طلاق چاہی،١٣اﷲتعالٰی نے تیری طلاق مقدر کی،
|
فی ردالمحتار وغیرذٰلك مثل الطلاق |
ردالمحتار میں ماتن کے قول وغیرہ ذٰلك کے تحت |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع