دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

فی ردالمحتار عن البحر من الصریح المضارع اذاغلب فی الحال[1]اھ قلت فکیف اذا تمحض لہ وچھوڑنا من الصریح بلساننا۔

ردالمحتار میں بحر سے منقول ہے کہ مضارع کا صیغہ جب حال کے لئے غالب الاستعمال ہوتو یہ طلاق صریح میں شمار ہوگا،قلت(میں کہتا ہوں)اور اگر خالص حال کے لئے ہوتو پھر طریق اولٰی صریح ہوگا جبکہ"چھوڑنا"کالفظ ہماری زبان میں طلاق میں صریح ہے(ت)

ہاں اگر عزم وارادہ کی نیت پر کہے گا بایں معنٰی کہ تجھے طلاق دیا چاہتا ہوں تو عنداﷲطلاق نہ ہوگی،

فی الخیریۃ یدین علی کل حال أی ولو غلط فی الحال[2]۔

فتاوٰی خیریہ میں ہے:مضارع میں خاوند کی بات پر دیانۃً تصدیق بہرحال ہوگی اگرچہ وہ مضارع،حال کے معنٰی میں غالب ہو۔ (ت)

٧٠تجھ پر دو٢ مہینے سے طلاق ہے اور واقع میں نہ دی تھی ابھی پڑگئی بشرطیکہ نکاح کو دو٢ مہینے سےکم نہ ہوئے ہوں ورنہ کچھ نہیں،اور اگر جُھوٹی خبر کی نیت تھی تو عنداﷲکچھ نہیں یہ ہر صیغہ میں جاری ہے،

کمافی الخیریۃ وغیرھا وفیہ ایضاقال لھا انت مطلقۃ من شھرین ویقول نویت الاخبار فی الماضی کاذباھل یقع علیہ الطلاق ام لاواذا قلتم یقع ھل لہ ان یردھا ام لا، اجاب یقع قضاء لادیانۃ وعلی حکم القضاء لہ مراجعتھا فی العدۃ بغیرعقد وبعدھا بعقدجدید حیث لم یصدر منہ سوٰی ماذکر،[3]وفی الدروکذاانت طالق امس وقد نکحھا الیوم ولونکحھا قبل امس وقع الاٰن لان الانشاء فی الماضی انشاء فی الحال٤[4]۔(ملخصًا)

خیریہ وغیرہ میں جیسے ہے کہ اگر کہا"تُودو٢ ماہ سے مطلقہ ہے،اور اس کے بعد کہا کہ میں نے یہ ماضی کی خبر کاذب کے طور پر کہا ہے،تو کیا اس پر طلاق ہوگی یانہیں اور اگر آپ فرمائیں کہ طلاق ہوگی تو اس کو رجوع کا حق ہوگا یا نہیں،اس کا جواب دیا کہ قضاءً طلاق ہوگی دیانۃً نہ ہوگی،اور قاضی کے فیصلہ پر اس کو عدت میں بغیر نکاح اور عدّت کے بعد جدید نکاح سے رجوع کا حق ہوگا،جبکہ مذکورہ کارروائی کے علاوہ خاوند نے کچھ اور نہ کہا ہو،اور دُر میں ہے کہ یُونہی اگر خاوند نے کہا"تو گزشتہ روز سے طلاق والی ہے"تو اگر نکاح آج کیا ہوتو یہ بات لغوہوگی اور گزشتہ روز سے قبل نکاح کیا ہوتو ابھی سے طلاق ہوجائیگی کیونکہ ماضی کا انشاء حال کا انشاء متصور ہوگا(ت)

 


 

 



[1] ردالمحتار باب الصریح داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٤٣٠

[2] فتاوٰی خیریہ کتاب الطلاق دارالمعرفۃ بیروت ١/٣٩

[3] فتاوٰی خیریہ کتاب الطلاق دارالمعرفۃ بیروت ١/٥٠

[4] درمختار باب الصریح مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٢٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن