دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

٢٥تجھ پروہ طلاق جس میں مجھے رجعت کااختیارنہیں،اس میں بالاتفاق ہمارے ائمہ کے مذہب میں طلاق بائن ہوگی۔اوراگر یہ کہا"تجھ پر طلاق ہے اس شرط پر کہ مجھے رجعت کااختیار نہیں،جوہرہ میں فرمایا کہ اس میں رجعی ہوگی،اور بائن ہونے کو ضعیف بتایا مگر تبیین الحقائق اور غایۃ البیان اور فتح القدیر میں فرمایا کہ اوّل تو ہمیں رجعی ہونا مسلّم نہیں اور ہو بھی تو اس کی وجہ یہ ہے یہ ایك بحث ہے جس سے اصلًا مذہب ہمارے ائمہ کا اس صورت میں وقوع بائن ہونا ثابت نہیں ہوتا اگرچہ بحرالرائق میں اسی بحث کی بناء پر جزم فرمایاکہ یہاں وقوع بائن ہمارا مذہب ہے،

فی البحر عن الجوھرۃ ان قال انت طالق علی انہ لارجعۃ لی علیك یلغوویملك الرجعۃ وقیل تقع واحدۃ بائنۃ وان نوی الثلث فثلاث اھ وظاھر مافی الھدایۃ ان المذھب الثانی فانہ قال واذا وصف الطلاق بضرب من الشدۃ والزیادۃ کان بائنا[1]اھ

بحر میں جوہرہ سے منقول ہے:اگر خاوند نے کہا تجھے طلاق اس شرط پر جس میں مجھے رجعت کا اختیار نہیں،تویہ رجعی ہوگی،اور بعض نے کہا ایك بائنہ واقع ہوگی،اور اگر تین کی نیت کی تو تین ہوں گی۔اور ہدایہ کے بیان سے ظاہر یہ ہے کہ دوسرا قول مختارِمذہب ہے کیونکہ اس نے کہا کہ اگر طلاق کو کسی شدّت اور زیادتی کے ساتھ موصوف کیا جائے تو وُہ بائنہ ہوگی اھ(ت)

اس کے سوا تیسری صورت ایك اور ہے وُہ یہ کہ تجھے طلاق ہے اور مجھے رجعت کا اختیار نہیں،اس میں بلاشبہ رجعی ہوگی کما فی الشامی ویاتی(جیسا کہ شامی میں ہے اور آگے آئے گا۔ت)یُونہی اگر کہا تجھ پر طلاق ہے اس شرط پر کہ اس کے بعد رجعت نہیں بلکہ یُوں کہا تجھ پر وُہ طلاق ہے جس کے بعد رجعت نہیں بلکہ یُوں کہا کہ تجھ پر وُہ طلاق ہے جس کے بعد رجعت نہ ہوگی،تو ان سب صورتوں میں بلاخلاف رجعی ہونا چاہئے،

والسر فیہ ان الصور ھھنا ثلث العطف والشرط و الوصف کقولہ انت طالق ولارجعۃ لی علیك اوانت طالق علی ان لارجعۃ لی علیك اوانت طالق طلقۃ

 

اس میں رازیہ ہے کہ یہاں تین صورتیں ہیں،ایك عطف،دوسری شرط،تیسری وصف،پہلی،جیسے کہے"تجھے طلاق اور مجھے رجوع کاحق تجھ پر نہیں۔"دوسری،جیسے کہے"تجھے طلاق اس شرط پر کہ مجھے

 


 

 



[1] بحرالرائق  باب الکنایات  ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٣/٢٩١

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن