30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
یقع بمثلہ الطلاق البائن اذاوجدت النیۃ اودلالۃ الحال فتعین الافتاء بالوقوع فی الحادثۃ واذاعلمت ان ھذایصلح جوابا لارداوشتیمۃ وتأملت فی فروع ذکرھاصاحب البحر والتتارخانیۃ وغیرھا قطعت بما ذکرنا[1]۔ |
دیکھے ہیں جن کی روشنی میں اس صورتِ مذکورہ میں طلاق بائنہ ہوگی جب نیّت پائی جائے یا حال کی دلالت پائی جائے،لہذا ا س مذکورہ حادثہ میں طلاق کا فتوٰی متعین ہوگا، جب معلوم ہوگیا کہ مسئلہ مذکور میں خاوند کا قول جواب ہی ہوسکتا ہے اور میں نے بحراور تاتارخانیہ وغیرہما میں مذکور فرو عات میں غور کیا،تو مجھے یقین ہوگیا کہ طلاق کے وقوع کا حکم ایسے ہی ہے جیسے ہم نے ذکر کیا ہے۔(ت) |
١٢٣تومیرے لائق نہیں قیامت یا١٢٤عمر بھر،
|
فی الخلاصۃ ولوقال لامرأتہ،تومرانہ شائی تا قیامت اوہمہ عمر،لایقع الطلاق بدون النیۃ۔٢[2] |
خلاصہ میں ہے: اگر بیوی کو کہا"تُومیرے لائق نہیں ہے قیامت تك یا عمر بھر،تو نیت کے بغیر طلاق نہ ہوگی۔(ت) |
۱٢٥تو مجھ سے ایسی دُور ہے جیسے مکہ معظمہ مدینہ طیبہ سے یادلّی لکھنؤ سے،
|
فی الخلاصۃ ولوقال لھا تو از چناں دُوری کہ مکہ ازمدینہ لایقع الطلاق بدون النیۃ٣[3]۔ |
خلاصہ میں ہے: اگر بیوی کوکہا"تُومجھ سے ایسی دور ہے جیسے مدینہ منورہ سے مکہ مکرمہ"تو بغیرنیّت طلاق نہ ہوگی۔(ت) |
ان سب صورتوں میں اگر طلاق کی نیت ہوطلاق بائن پڑجائے گی،تو١مطلقہ بائنہ ہے(بے حرف عطف)یا تو٢مطلقہ پس بائنہ ہے تجھ پر٣سب سے فحش تر طلاق،٤شیطانی طلاق،٥بدعت کی طلاق،٦بدتر طلاق،٧پہاڑ کی مثل،٨ہزار کے مثل،٩کوٹھری بھر کے١٠سخت یا١١لمبی یا١٢چوڑی طلاق،١٣سب سے بُری،١٤سب سے کرّی،١٥سب سے گندی،١٦سب سے ناپاک،١٧سب سے کڑی،١٨ سب سے بڑی،١٩سب سے چوڑی،٢٠سب سے لمبی،٢١سب سے موٹی طلاق،٢٢کلاں تر طلاق،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع