دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

١١٨میں نے تجھے تیرے گھروالوں یا١١٩باپ یا١٢٠ماں کو واپس دیا،

فی الطحطاوی عن الدرالمنتقی رددتك الیھم ولا یشترط قبولھم[1]۔

طحطاوی میں درمنتقٰی سے منقول ہے،خاوند نے کہا"میں نے تجھے تیرے گھر والوں کو واپس کردیا"توگھر والوں کا قبول کرنا شرط نہیں ہے(ت)

١٢١تومیری عصمت سے نکل گئی،

فی العقودصرح فی الوجیز لبرھان الائمۃ انہ لوقال فسخت النکاح بینی وبینك ولم یبق بینی وبینك لایقع الابالنیۃ،ولایخفی ان قولہ انت خارجۃ عن عصمتی مثلہ فی المعنی من الفتاوٰی المزبورۃ قلت فان الخروج عن العصمۃ یکون بطلاق وفسخ کطریق حرمۃ مصاھرۃ ولومن قبلہ،فلم یتعین للطلاق وکذاالخروج عن الملك کمامر۔[2]

عقوددریہ میں ہے کہ علامہ برہان الائمہ نے وجیز میں تصریح کی  ہے اگر خاوند نے کہا"میرے اور تیرے درمیاں نکاح فسخ ہوگیا ہے اور ہمارے درمیان نکاح باقی نہ رہا"تو نیّت کے بغیر طلاق نہ ہوگی،اور یہ مخفی نہیں کہ خاوند کا کہنا کہ"تومیری عصمت سے خارج ہے"معنٰی میں اسی کی مثل ہے جو فتاوٰی مذکورہ سے مروی ہےقلت(میں کہتاہوں)عصمت سے خارج ہونا طلاق اور فسخ کے ساتھ ہوتا ہے__مثلًا حرمتِ مصاہرۃ کی بنا پر جو کہ خاوند کی طرف سے بھی طاری ہوسکتی ہے لہذا فسخ کے لئے طلاق متعین نہیں ہے،اور اسی طرح ملکیت سے خارج ہونا بھی ہے جیسا کہ گزرا۔(ت)

١٢٢میں نے تیری ملك سے شرعی طور پراپنا نام اتاردیا،

فی الخیریۃ سئل فی رجل قال فی حال الغضب وسؤال الطلاق لزوجتہ نزلت عنھا نزولاشرعیا ھل تبین بذلك ام لا(اجاب)لم ارمن تعرض لھذا فی کلامھم لکن رأیت فروعا متعددۃ فی الکنایات تقتضی انہ

خیریہ میں ہے: ان سے سوال کیا گیا کہ ایك شخص نے بیوی کو غصہ میں اور طلاق کے مطالبہ پر کہا"میں نے اس سے شرعی نام اتاردیا"تو کیا اس شخص کی بیوی بائنہ ہوجائے گی یانہیں؟انہوں نے جواب دیا میں نے فقہاء کے کلام میں اس مسئلہ کے بیان کو نہیں پایا،لیکن میں نے کنایہ کے بہت سے مسائل

 


 

 



[1] طحطاوی علی الدرالمختار باب الکنایات دارالمعرفۃبیروت  ٢/١٣٨

[2] عقودالدریہ فی تنقیح الحامدیۃ  کتاب الطلاق  حاجی عبدالغفار قندھار افغانستان  ١/٤٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن