دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

٨٤مجھے تیری حاجت نہیں،٢مجھے تجھ سے سروکار نہیں،٣تجھ سے مجھے کام نہیں،٤غرض نہیں،٥مطلب نہیں،٦تومجھے درکار نہیں، ٧تجھ سے مجھے رغبت نہیں،٨میں تجھے نہیں چاہتا،یہ محض مہمل ہیں اگرچہ نیت کرے،

فی الھندیۃ ولو قال لاحاجۃ لی فیك ینوی الطلاق فلیس بطلاق کذافی السراج الوھاج واذاقال لااریدك اولااحبك اولااشتھیك اولارغبۃ لی فیك فانہ لایقع وان نوی فی قول ابی حنیفۃ رحمہ اﷲ تعالٰی کذافی بحرالرائق۔[1]

ہندیہ میں ہے اگر کہا"مجھے تجھ میں حاجت نہیں ہے،طلاق کی نیت کی ہو تو طلاق نہ ہوگی،جیسا کہ سراج وہاج میں مذکور ہے،اور جب یُوں کہا"میں تجھے نہیں چاہتا"یا"میں تجھے پسند نہیں کرتا"یا"میں تجھ میں خواہش نہیں رکھتا"یا"مجھے تجھ میں دلچسپی نہیں"تو طلاق نہ ہوگی اگرچہ نیت کی ہو،یہ امام اعظم رضی اﷲتعالٰی عنہ کاقول ہے،بحرالرائق نے ایسے ہی بیان کیا۔(ت)

٨٥میں تجھ سے جُدا ہُوں یاہوا(فقط میں جُدا ہُوں یا ہواکافی نہیں اگرچہ بنیت طلاق کہے)

فی الھندیۃ ولو قال انا منك بائن ونوی الطلاق یقع ولو قال انا بائن ولم یقل منك لایقع وان نوی کذافی محیط السرخسی[2]۔

ہندیہ میں ہے اگر یوں کہا،میں تجھ سے بائن ہوں اور طلاق کی نیت کی تو طلاق ہوجائے گی،اور اگر صرف میں بائن ہوں اور"تجھ سے"نہ کہا تو نیت کے باوجود طلاق نہ ہوگی،محیط سرخسی میں ایسے ہی مذکور ہے۔(ت)

٨٦میں نے تجھے جُدا کردیا،میں نے تجھ سے جُدائی کی،٨٧تو خودمختار ہے،٨٨تو آزاد ہے،

فی الھندیۃ ولوقال فی حال مذاکرۃ الطلاق باینتك او ابنتك اوکابنت منك اوانت سائبۃ اوانت حرۃ یقع الطلاق وان قال لم انو الطلاق لایصدق قضاء[3] ۔

ہندیہ میں ہے اگر حالت مذاکرہ طلاق میں،میں تجھ سے جُدا ہوں،میں نے تجھ کوجدا کیا،میں تجھ سے جُداہوا،تو سائبہ ہے یا تو آزاد ہے،تو طلاق ہوجائے گی اور اگر وُہ کہے کہ میں نے طلاق کی نیّت نہیں کی تو قضاءً اس کی تصدیق نہ کی جائے گی(ت)

 


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ  الفصلالخامس فی الکنایات نورانی کتب خانہ پشاور  ١/٣٧٥

[2] فتاوٰی ہندیہ   الفصلالخامس فی الکنایات نورانی کتب خانہ پشاور  ١/٣٧٥

[3] فتاوٰی ہندیہ   الفصلالخامس فی الکنایات نورانی کتب خانہ پشاور  ١/٣٧٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن