دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

فی التنویروالدروردالمحتار الخلوۃ لاتکون کالوطی فی حق الرجعۃ لارجعۃ لہ بعد الطلاق الصریح بعد الخلوۃ بحرای لوقرع الطلاق بائنا[1]اھ بالالتقاط۔

تنویر،در،ردالمحتار میں ہے کہ بیوی سے رجوع کے معاملہ میں خلوت،وطی کی طرح نہیں،یعنی خلوت کے بعد اور جماع سے پہلے طلاق دی ہوتو اس صریح طلاق کے بعد بیوی سے رجوع نہیں ہوسکتا ہے،بحر ___کیونکہ صریح طلاق قبل از جماع بائنہ ہوتی ہے اھ ملتقطا(ت)

یونہی جب طلاقیں تین تك پہنچ جائیں خواہ ایك بار میں خواہ دس برس میں،تو وُہ بھی بائن ہوجاتی ہیں بلکہ وُہ بائن کی قسم اکبر ہیں کہ پھر بے حلالہ اس سے نکاح نہیں ہوسکتا۔بائن کی تیسری صورت وہ طلاق کہ مال کے بدلے دی جائے مثلًا شوہرنے کہا میں بعوض ہزار روپیہ تجھے طلاق دی یا تیرے مہر کے بدلے طلاق دی،اورعورت نے قبول کرلیا،یا عورت نے کہا میں نے اپنے مہر یا فلاں قرض سے تجھے بری کیا اس شرط پر کہ تُو مجھے طلاق دے دے،مرد نے دے دی،یا مرد نے کہا جتنے حق عورتوں کے شوہروں پر ہوتے ہیں اُن سب سے مجھے بری کر،اس نے کہا بری کیا،اس نے فورًا کہا میں نے طلاق دی،کہ اس میں اگرچہ صراحۃً ذکرِ عوض نہ تھا مگر صورتِ حال دلیل معاوضہ ہے،

فی التنویر الواقع بالطلاق علی مال طلاق بائن٢[2]اھ وفی ردالمحتار ارادبالمال مایشمل الابراء منہ حتی لو قالت ابرأتك عمالی علیك علی طلاقی ففعل برئ و بانت،بحر عن البزازیۃ وفی الفتح اٰخر الباب قال ابرئینی من کل حق یکون للنساء علی الرجال ففعلت فقال فی فورہ طلقتك وھی مدخول بھا یقع بائنا لانہ بعوض[3]۔

تنویر میں ہے کہ مال کے عوض طلاق،بائنہ طلاق ہوگی اھ،اور ردالمحتار میں ہے کہ مال سے مراد عام ہے نقد ہو یا خاوند کے ذمہ اگر بیوی کا مال ہو مثلًا مہر وغیرہ تو طلاق کے عوض بیوی کا خاوند کو اپنے حق سے بَری کرنا حتی کہ اگر بیوی نے کہہ دیا کہ طلاق کے عوض میں تجھے اپنے حق سے بری کرتی ہوں،اور اس نے طلاق دے دی تو یہ طلاق بائنہ ہوگی،بحر نے اس کوبزازیہ کے حوالے سے ذکر کیا ہے،اور فتح میں اس باب کے آخر میں ہے خاوند نے کہا تو مجھے ہر ایسے حق سے بَری کردے جو عورتوں کا مردوں کے ذمّہ ہوتا ہے،اوربیوی نے ایسے کردیا تو خاوند نے فوری طور پر کہہ دیا میں نے تجھے طلاق دی،اگر بیوی مدخولہ ہوتو یہ طلاق بائنہ

 


 

 



[1] ردالمحتار  باب المہر داراحیاء التراث العربی بیروت  ٢/٣٤٢

[2] درمختار  باب الخلع مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٤٥

[3] ردالمحتار  باب الخلع داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٥٦٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن