دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

حتی یأیتھا موت اوطلاق[1]۔

فرمایا ہے اس پر لازم ہے کہ صبر کرے یہاں تك کہ شوہر کی موت یاطلاق ظاہرہو۔

ضرورت صادقہ کے وقت جو کسی مسئلہ میں ائمہ ثلٰثہ سے کسی امام کی تقلید کی جاتی ہے صرف اس مسئلہ میں اس کے مذہب کی رعایت امورِ واجبہ میں ضرور ہوگی،دیگر مسائل میں اپنے امام ہی کی تقلید کی جائے گی۔واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ٢٦٦: کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ کے خاوند نے اپنی زوجہ کے قتل کی نیت سے چاقومارے اور اپنی دانست میں اس کا کام تمام کردیا تھا مگر قضائے الٰہی سے وُہ زندہ بچ گئی،شوہر بعد میں سزائے جُرم میں دس برس کے لئے دریائے شور بھیجا گیا،شوہر نے لفظ طلاق کا کچھ نہیں کہا تھا اب زوجہ محتاج ہے اور کسب پر قادر نہیں،دُوسرے شخص سے وُہ نکاح کرسکتی ہے یانہیں؟ وقتِ مقدمہ جب انگریز نے شوہر کو دریائے شور بھیجا تھااور شوہر نے یہ بیان کیا تھا میں نے تو اُس کو بالکل مارڈالا تھا،وارثانِ زوجہ نے حاکم سے یہ کہا کہ اس شخص سے زوجہ کو طلاق بھی دلوادو،تو حاکم نے یہ کہا کہ تم اپنے علماء سے دریافت کرو،باقی مجرم نے تو اپنی زوجہ کو اپنے ذہن میں قتل ہی کر ڈالاتھا،طلاق کے استفسار وطلب کی حاجت کیا ہے،اور واقعی شوہر نے زوجہ کو اس طور مارا تھا کہ اس کا بچ جانا تعجبات سے ہے یعنی زوجہ کی آنتیں وغیرہ سب نکل کر باہر آگئی تھیں فی الجملہ صورتِ مستفسرہ میں ہندہ زوج کے نکاح میں ہے یا نہیں اور دوسرے سے نکاح کرسکتی ہے یانہیں اور جس عورت کا شوہر دائم الحبس ہوگیا وُہ نکاح دوسرے سے کرسکتی ہے یا نہیں؟

الجواب:

بے افتراق بموت یا طلاق دوسرے سے نکاح نہیں کرسکتی،ہمارے نزدیک،غیبت خواہ عسرت کے سبب ادائے نفقہ سے شوہر کا عجز یا تحصیل نفقہ سے عورت کی محرومی باعثِ تفریق نہیں بلکہ شافعیہ وغیرہم کے نزدیك بھی جواز تفریق کے یہ معنی کہ عورت قاضی شرع کے حضور دعوٰی پیش کرے اور قاضی گواہ شرعی لے کر تفریق کردے نہ یہ کہ عورت بطور خود جس سے چاہے نکاح کرلے،یہ ہرگز ائمہ اربعہ میں


 

 



[1] مصنّفِ عبدالرزاق باب التی تعلم مہلك زوجہا المکتبۃ الاسلامی بیروت ٧/٩١۔٩٠حدیث نمبر١٢٣٣٠،١٢٣٣٢،١٢٣٣٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن