دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

اگر اس مدت میں اس عورت پر قادر ہوگیا فبہا،ورنہ پھرعورت کے دعوٰی کرے اور اب بھی نامردی ثابت ہوجانے پرحاکم عورت کو اختیار دے گا کہ چاہے شوہر کے پاس رہنا مانے یا جُدائی،اگر وُہ فورًا کہے گی کہ جُدائی چاہتی ہُوں تودونوں میں تفریق کردے گا،اُس وقت عورت بعد عدّت دوسری جگہ نکاح کرسکے گی،واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ٢٦٥:             از پرتاب گڑھ محلہ سیّدامین مسئولہ عبدالرب صاحب ٢٦ربیع الآخر ١٣٣٦ھ

جس عورت کا مرد پانچ سال سے زیادہ تك نامعلوم وبے نشان ہے تو ایسی صورت میں عورت کو اختیار ہے کہ دوسرا شوہر کرلیوے۔امام مالك شافعی رحمۃ اﷲتعالٰی بیچ ایك قول کے فرماتے ہیں کہ"جب گزرجائیں چار برس تو تفریق کرادے درمیان میں ان دونوں کے قاضی،بعد اس کے نکاح کریں زوج ثانی سے۔"اور غرض مستفسر کی یہ ہے کہ برتقدیر جائز ہونے اس مسئلہ کے فسخ نکاح کی کیوں کر قاضی سے کرادی جائے،اس زمانہ پُر آشوب میں بباعث حکام غیرمذہب کے احکام قاضی کے بالکل مسدود ہوگئے ہیں پس ایسے وقت میں طریقہ اُس کے فسخ کرنے نکاح کے کیونکر عمل میں لائی جائے گی۔دوسرے٢یہ کہ بعد فسخ کرادینے نکاح قاضی کے،آیا اس کے لئے کوئی عدت طلاق یا وفات کی کرنا چاہئے یا کہ بدون عدت کے نکاحِ ثانی کرلے۔تیسرے٣یہ کہ اگر کوئی شخص ضرورت کے وقت بعض مسئلوں میں امام شافعی وامام مالك کے قول پر عمل کرے تو اس صورت میں اس شخص کو ہمیشہ کے لئے کل مسئلوں میں اس امام کی تقلید لازم ہوتی ہے یانہیں؟ چوتھے٤یہ کہ حنفیہ بھی اس فتوے کے موافق فتوٰی دے سکتے ہیں؟بینواتوجروا

الجواب:

ہمارے مذہب میں وُہ نکاح نہیں کرسکتی جب تك شوہر کی عمر سے ستر٧٠ سال گزر کر اس کی موت کا حکم نہ دیا جائے اس وقت وہ بعد عدّتِ وفات نکاح کرسکے گی یہی مذہب امام احمد کا ہے اور اسی طرف امام شافعی نے رجوع فرمائی،امام مالك کہ چار سال مقرر فرماتے ہیں وہ اس کے گم ہونے کی دن سے نہیں بلکہ قاضی کےیہاں مرافعہ کے دن دے سے خود امام مالك نے کتاب مدونہ میں تصریح فرمائی کہ مرافعہ سے پہلے اگرچہ بیس٢٠برس گزر چکے ہوں اُن کا اعتبار نہیں،ادعائے ضرورت کا علاج تو اُن کے یہاں بھی نہ نکلا،آج تك تو جتنا زمانہ گزرا بیکار ہے اب قاضیِ شرع اگر ہو بھی او راسکے یہاں مرافعہ کیا جائے اور وُہ شوہر کامفقود الخبر ہونا تصدیق کرے اُس کے بعد چار برس کی مہلت دے اور پھر اب تك مفقود رہنا تحقیق کرے اُس کے بعدتفریق کرے اور عورت عدّت بیٹھے یہ ممتد زمانہ بے شوہر اور بے نان نفقہ کے کیسے گزرے گا،مذہب بھی چھوڑا اور کال بھی نہ کٹا،لہذا وُہ کرے جوامیر المومنین مولاعلی کرم اﷲ تعالٰی نے فرمایا:

ھی امرأۃ ابتلیت فلتصبر

یہ ایك عورت ہے جسے اﷲتعالٰی نے بلا میں مبتلا

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن