دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

ہمارے علماء سے امام محمد رحمۃ اﷲتعالٰی علیہ جانبِ خیار گئے اور حاوی قدسی میں حسبِ عادت برخلاف عامہ متون وشروح وفتاوٰی اس کی نسبت"بہ ناخذ"(ہمارا اخذ مختار ہے۔ت)بھی لکھ دیا جیسا کہ اُس سے عالمگیریہ میں منقول ہُوا۔فقیر کے فتاوٰی میں بتفصیل تام واضح کردیا گیا ہے کہ ماخوذ ومختار،معتمد و واجب التعویل مذہبِ مہذّب سیّدنا امام اعظم رضی اﷲتعالٰی عنہ سے :

وان قول الحاوی لخلافہ،بہ ناخذ،قدخالف فیہ المذہب وجمہورائمۃ المذہب والدلیل ایضافان الدلیل مع الامام فلایلتفت الٰی خلافہ۔

حاوی کا امام صاحب کے قول کے خلاف پر بہ ناخذ(ہماری یہی مختار ہے)کہنا،یہ مذہب اور جمہور ائمہ مذہب کے خلاف ہے جبکہ دلیل بھی امام صاحب رحمہ اﷲتعالٰی کی ہی قوی ہے اس لئے اس اس کے خلاف کی طرف التفات کی ضرورت نہیں۔(ت)

بانیہمہ اگر جنون حادث ہے پیش از نکاح شوہر مجنون نہ تھا بعد کو پیدا ہُوا اور حالتِ ضرورت بلامکر وفریب وپیروی نفس سچی سچی واقعی متحقق ہے تو قول امام محمد پر عمل ممکن۔

فقد اجاز والتحقق الضرورۃ الصحیحۃ تقلید الغیر بشرائط فھذا اولی بالجواز اذلیس بحمد اﷲفی المذہب قول خارج عن اقوال الامام کما نص علیہ العلماء الکرام وذکرہ اصحاب امامنا رضی اﷲتعالٰی عنہ وعنھم بغلاظ الایمان وشد ادالاقسام لاسیما وقد ذیل لما ھو اکدالفاظ الافتاء۔

فقہاء کرام نے صحیح ضرورت کی بناء پر دیگر ائمہ کی تقلید کو جائز قرار دیا ہے تو یہاں امام محمد رحمہ اﷲتعالٰی کے قول کی بطریقِ اُولٰی اتباع جائز ہوگی کیونکہ بحمدہٖ تعالٰی مذہب کا کوئی قول امام اعظم رحمہ اﷲتعالٰی کے قول سے خارج نہیں ہے جیسا کہ اس پر علماء کرام نے نص کی ہے اور ا اس چیز کو ہمارے امام اعظم رحمہ اﷲتعالٰی کے شاگردوں نے غلیظ حلفوں اور شدید قسموں کے ذریعہ بیان کیا ہے خصوصًا جبکہ امام محمد رحمہ اﷲتعالٰی کے قول کے ذیل میں فتوٰی کے  پُر تاکید الفاظ کو ذکر کیا گیا ہو۔(ت)

مگر قول امام محمد یہ نہیں کہ شوہر کو جنون ہوجائے تو عورت بطورِ خود اس سے فرقت کرکے دوسرے سے نکاح کرلے یہ کسی کے نزدیك جائز نہیں،

لان فیہ خلافا عظیما شدیدا قویا بل اجل واقوی فلایترجح ھذا الجانب الا بالقضاء کمافی العنۃ بل

کیونکہ اس میں عظیم،قوی اور شدید بلکہ بہت بڑاقوی خلاف ہے،اس لئے اس پہلو کو قاضی کے فیصلہ کے بغیر ترجیح نہیں ہوسکتی،جیسا کہ مسئلہ

 


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن