30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نالش کرنے سے سخت گنہگار ہُوا،اور اگر طلاق رجعی تھی اور عدّت کے اندر رجعت کرلی تو عورت اُس کے نکاح میں ہے اور نالش میں وُہ گنہگار نہ ہُوا اگرچہ طلاق نہ دی کہنا نہ چاہئے تھا،واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٢٦١: ٢٨ربیع الآخرشریف١٣٢٢ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع بلارعایت کسی کے مسائل مفصلہ ذیل میں،ایك عورت جوان تیس٣٠ سالہ کہ جس کا خاوند مدّت دراز سے مجنون ہے اور اس کا علاج بھی ہرقسم سے کرایاگیا مگر کچھ افاقہ نہ ہُوا،م اور اس شخص کا جنون حد کو پہنچ گیاکہ جس کو فقہ والے جنون مطبق کہتے ہیں،اورنیز اس مجنون کے پاس کچھ مال واسباب بھی نہیں ہے جس سے اس عورت کے نان ونفقہ کا انتظام ہوسکے،ایسے مجنون کی زوجہ کو ائمہ ثلٰثہ سے کسی امام کے نزدیك خیارِ تفریق ہے یا نہیں اور مسئلہ میں خیار تفریق کس امام کے قول پر فتوٰی ہے۔اگر ضرورت کے وقت مسئلہ شرعی میں دوسرے امام کے قول پر فتوٰی دیا جائے اور اس پر عمل کیا جائے،چنانچہ فقہ کی کتابوں میں مثلًا شرح وقایہ وہدایہ وشامی وغیرہ میں اکثر مسائل کے اندر صاحبین کے قول کی ترجیح،امام کے قول پر ثابت کرتے ہیں،اور کتب فتاوٰی مثلًا عالمگیریہ وقاضی خاں وغیرہ میں صاحبین کے قول پر فتوٰی دیتے ہیں،آیا یہ بات جائز ہے یانہیں۔جن مسائل میں قاضی وحاکم حکم وغیرہ نہیں ہے چنانچہ آج کل عملداری نصارٰی کی ہے تو اس صورت میں مفتی کا فتوی قائم مقام ہوسکتا ہے یانہیں،جواب مسئلہ صاف صاف معہ حوالہ کتب کے مرحمت فرمایا جائے۔
الجواب:
ہمارے مذہب میں جنون کی وجہ سے ہرگز تفریق نہیں ہوسکتی۔درمختار میں ہے :
|
لایتخیر احدالزوجین بعیب الاٰخر ولو فاحشا کجنون[1]الخ |
خاوند بیوی میں سے کسی کو دوسرے میں عیب کی بناء پر اگرچہ وہ عیب جنون کی طرح واضح ہو،فسخ کا اختیار نہیں الخ (ت) |
ردالمحتار میں ہے :
|
وقد تکفل فی الفتح بردمااستدل بہ الائمۃ الثلثۃ و محمد بمالامزید علیہ[2]۔ |
فتح میں ائمہ ثلثہ اور امام محمد رحمہم اﷲتعالٰی کے مؤقف کاخوب رَد کیا جس سے زائد کی گنجائش نہیں ہے(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع