30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عورتوں سے منکوحہ عورتیں حرام ہیں۔ت)عقودالدریہ میں ہے :
|
سئل فی بکرصغیرۃ زوّجھا ابوھا من رجل ودخل بھا ثم بلغت رشیدۃ وادعت بہ عنۃ وطلبت التفریق فماالحکم،الجواب لایفرق بینھما بمجرد دعواھا انہ عنین١[1]الخ |
ان سےسوال کیا گیا کہ ایك شخص نے اپنی باکراہ نابالغہ بیٹی کا نکاح ایك شخص سے کیا اورخاوند نے جماع کرلیا اس کے بعدہ وہ بیٹی بالغ ہوئی تو اس نے عقل وفہم کے باوجود خاوند کے نامرد ہونے کا دعوٰی کیا جس میں اس نے تفریق(فسخِ نکاح)کا مطالبہ کیا تو ایسی صورت میں شرعی حکم کیا ہے، توجواب دیا کہ لڑکی کے محض اس دعوٰی پرکہ خاوند نامرد ہے تفریق نہ ہوگی الخ(ت) |
البتہ جب زید نے غیر قادر اور اس کے ادائے حق سے قاصر ہے تو اس پر بنص قطعی قرآن طلاق دینا واجب،اگر یونہی رکھ چھوڑے گا گنہگار ہوگا۔
|
قال تعالٰی فَاِمْسَاکٌۢ بِمَعْرُوۡفٍ اَوْ تَسْرِیۡحٌۢ بِاِحْسٰنٍؕ [2]۔ |
اﷲتعالٰی نے فرمایا: ایك یا دو٢ طلاقوں کے بعد بیوی کو بھلائی کے ساتھ پاس روك لو یا نیکی کے ساتھ آزاد کردو۔(ت) |
پس اگر وہ طلاق نہ دے تو صورتِ خلاص یہ ہے کہ مریم وزید کسی عالم دین فقیہ متین کو پنچ کریں،
|
فی الفتاوٰی الخیریۃ للعلامۃ خیرالدین الرملی،سئل فی العنین اذاجعل بینہ وبین زوجۃ محکمین فاجلوہ سنۃ ومضت،ھل لھم ان یفرقوابینھما اذاطلبت ام لااجاب نعم یصح التحکیم فی مسئلۃ العنین لانہ لیس یحدو لقودولایۃ علی العاقلۃ ولھم ان یفرقو بطلب الزوجۃ،واﷲ اعلم ٣[3]اھ قلت وھذا نص یقدم علی استظھار |
فتاوٰی خیریہ میں ہے مصنف خیرالدین رملی سے سوال کیا گیانامرد ہونے کے دعوٰی پرخاوند اور بیوی کے معاملہ میں ثالث بنایا جائے اور وُہ ثالثی والے حضرات خاوند کوایك سال کی مہلت دیں اور مہلت ختم ہوجائے تو کیا ثالث حضرات اس پر تفریق کا فیصلہ کرسکتے ہیں یانہیں،تو اُنہوں نے جواب دیا کہ ہاں کرسکتے ہیں کیونکہ یہ نامرد ہے،حد یا قصاص یا عاقلہ پر دیت کامعاملہ نہیں ہےاس لئے ثالث حضرات کو بیوی کے |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع