30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ٢٥٧: ٢٢محرم الحرام ١٣١٣ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ہندہ کا شوہر پیدائشی عنین یعنی نامرد نکلا چنانچہ ڈاکٹر نے اس کا ملاحظہ کیا اور سند نامرد ہونے کی دے دی دریں صورت نکاح اس کا شرعًا کیا حکم رکھتا ہے آیا زوجہ شوہر سے محتاج طلاق ہے یانہیں اور ایسی حالت میں مستحق کسی جزء مہر کی ہوتی ہے یانہیں اور ڈاکٹری سند ثبوت نامردی کےلئے کافی ہے یانہیں؟بینواتوجروا
الجواب:
زوج کا عنین ہونا مانع صحت نکاح نہیں،زوجہ عنین مثل دیگر زنان بے طلاق شوہر سے جُدائی کا اختیار نہیں رکھتی،خلوتِ صحیحہ اگر ہولی تو مہر تمام وکمال پائے گی،
|
فی التنویرالخلوۃ بلامانع کا لوطء ولومجبوبا او عنینا اوخصیا فی ثبوت النسب وتاکد المہر[1]اھ ملتقطا۔ |
تنویر میں ہے: خلوت میں مانع نہ ہوتو وہ وطی کے حکم میں ہوگی اگرچہ خاوند کا ذکر کٹاہواہو،یانامرد یا خصی ہو،تو یہ خلوت نسب کے ثبوت اور مہر کو لازم کرنے میںوطی کی طرح ہوگی،اھ،ملتقطا(ت) |
سندِ ڈاکٹری محض ناکافی ونامعتبر ہے،
|
قال اﷲتعالٰی یٰۤاَیُّہَا الَّذِیۡنَ اٰمَنُوۡۤا اِنۡ جَآءَکُمْ فَاسِقٌۢ بِنَبَاٍ فَتَبَیَّنُوۡۤا [2]الاٰیۃ۔ واﷲتعالٰی اعلم۔ |
اﷲتعالٰی نے فرمایا: اے ایمان والو! اگرتمہارے پاس کوئی فاسق خبر لائے تو اس کی وضاحت کولوالآیہ۔واﷲتعالٰی اعلم (ت) |
مسئلہ ٢٥٨ : ازشہر بریلی محلہ کوہاڑاپیر مسئولہ نصیر اﷲصاحب ٧جمادی الآخرہ ١٣١٩ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك عورت اپنے شوہر کی ناقابلیت بیان کرتی ہے کہ چھ٦ برس کا عرصہ شادی کو ہوا اب تك شوہر میں کوئی مردی نہیں۔مرد کی ایسی حالت اس کے ورثاء کو بھی معلوم ہے مرد خود علاج کراتا رہتا ہے لیکن کوئی علاج مفید نہ ہُوااب عورت چاہتی ہے میرا عقد دوسرا شخص کے ساتھ ہوجائے مرد کواس کے خیال سے تعرض نہیں تو ایسے مرد کے ساتھ نکاح جائز ہوا یا نہیں،اور اپنا ارادہ کس طرح پُورا کرے،آیا طلاق دے یا کوئی ضرورت نہیں؟
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع