دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

لاتصح ولایۃ القاضی حتی یجتمع فی المولی شرائط الشہادۃ کذافی الھدایۃ من الاسلام والحریۃ و التکلیف١[1]الخ۔

قاضی کی دی ہُوئی مہلت بھی تب معتبر ہوگی جب اس قاضی میں تقرری کے تمام شرائط موجود ہوں،وہ شہادت والے شرائط ہیں یعنی اسلام،آزاد ہونا اور مکلّف ہونا الخ(ت)

ظاہر ہے صورت مظہرہ سوال میں شوہر کا جنون نَو پیدا تھا کہ بغرضِ ثبوت ہنوز چار ہی مہینے گزرے تھے تو جوز نکاح ثانی وتحصیل فرقت کا یہ طریقہ ہرگز نہ تھا کہ حاکم اسے نکاح ثانی کی اجازت دے دیتا بلکہ اُس پر فرض تھا کہ ثبوتِ کامل کے کر سال بھی کی مہلت دیتا اُس کے بعد کاروائی مذکور کرتا۔یہاں نہ سال١کی مہلت دی گئی،نہ بعد٢مہلت عورت نے دوبارہ دعوٰی کیا،نہ بعد٣تخییر عورت نے اُسی جلسہ میں اپنے نفس کر اختیار کرنا ظاہر کیا،طرفہ٤یہ کہ حاکم سرے سے مسلمان بھی نہیں،ایسی کاروائی اصلًا قابلِ اعتبار نہیں ہوسکتی،نہ اس کے سبب وُہ زوجیّت شوہر اوّل سے باہر آسکتی ہے،نکاح وطلاق ہم مسلمانوں کے دینی ومذہبی معاملات ہیں جن میں ہماری شریعت تمام احکام کی مراعات بغیر چارہ نہیں،اگر کوئی زنِ شوہر دار کو بے وقوع طلاق وافتراق اجازت نکاح دے دے تو کیا اُسے جائز ہوجائے گا کہ وُہ جس سے چاہے نکاح کرلے،حاشا ہرگز روانہ ہوگا نہ وہ عصمت شوہر سے باہر آئے گی۔یہاں بعینہٖ یہی صورت واقع ہُوئی،طرہ یہ کہ عورت عدت بھی نہ بیٹھی اجازت سے دس١٠ ہی دن بعد نکاحِ ثانی کرلیا،اس کے حرام ہونے میں کیا شبہہ ہے،ہم ابھی عالمگیری سے نقل کر آئے کہ یہ تفریق بائن ہوتی ہے،اور طلاق میں تین حیض کی عدّت فرض۔

قال اﷲتعالٰی وَالْمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصْنَ بِاَنۡفُسِہِنَّ ثَلٰثَۃَ قُرُوۡٓءٍؕ[2]۔

اﷲتعالٰی نے فرمایا: عدّت والی عورتیں اپنے آپ تین حیض کامل ہونے تك پابند رکھیں(ت)

بالجملہ یہ دوسرا نکاح بالیقین ناجائز،اور ہمارے سب ائمہ کے نزدیك یہ وہی چیز قانون حال میں ازدواج مکرر کہتے ہیں،اور کوئی سفیہ سافیہ گمان نہیں کرسکتا کہ مرورِ مدّت سے زوجیّت زوجل ہوگئی اور ہوگئی اب شوہر کس بناپر دعوٰی کرسکتا ہے ولاحول ولاقوّۃ الّاباﷲ العلی العظیم،پس عورت پر واجب حتمی ہے کہ اس حرام سے باز آئے اور اپنے شوہر کے سوا دوسرے سے کنارہ کرے۔واﷲ تعالٰی اعلم۔


 

 



[1] فتاوٰی ہندیہ  کتاب ادب القاضی  الباب الاول فی تفسیر معنی الادب الخ  نورانی کتب خانہ پشاور  ٣/٣٠٧

[2] القرآن الکریم ٢/٢٢٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن