دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

اسی میں ہے:

جاءت المرأۃ الی القاضی بعد مضی الاجل والزوج لم یصل الیھا خیرھا القاضی فی الفرقۃ کذا فی شرح الجامع الصغیرلقاضی خان فان اختارت زوجہا اوقامت عن مجلسھا اواقامھا اعوان القاضی اوقام القاضی قبل ان تختار بطل خیارھا کذافی المحیط، و ھکذا روی عن محمد رحمہ اﷲتعالٰی عنہ وعلیہ الفتوی کذافی التاتارخانیہ ناقلا عن الواقعات، ان اختارات الفرقۃ امرالقاضی ان یطلقھا بائنۃ،فان ابی فرق بینھما ھکذا ذکر محمد فی الاصل کذافی التبیین [1] اھ ملخصا۔

مذکورہ صورت میں عورت سال کے بعد آکر کہے میرا خاوند تندرست نہیں ہُوا،خاوند اس دوران جماع نہ کرسکا ہوتو قاضی بیوی کو اس وقت اختیار دے گا،شرح جامع صغیرہ قاضی خاں میں ایسے ہی ذکر کیا ہے تو قاضی کے اس اختیار پر عورت نے اپنے خاوند کو ترجیح دی یا اس مجلس اختیار سے اُٹھ گئی،یا قاضی کے اہلکاروں نے اسے وہاں سے اٹھادیا یا قاضی عورت کے فیصلہ بتانے سے قبل چلاگیا،تو عورت کا اختیار ختم ہوجائے گا،محیط میں ایسے ہی بیان ہے،اور یونہی امام محمد امام محمد رحمہ اﷲتعالٰی سے مروی ہے اور اسی پر فتوٰی ہے۔تاتارخانیہ میں واقعات سے یونہی منقول ہے،اور اگر مذکور صورتوں کو خلاف عورت نے خاوند سے فرقت کو ترجیح دی تو قاضی خاوند کو بائنہ طلاق دینے کا حکم صادر کرے گا،اگر خاوند نے طلاق سے انکار کردیا تو پھر قاضی خود دونوں میں تفریق کردے گا،امام محمد رحمہ اﷲتعالٰی نے اصل(مبسوط)میں یُوں ذکر فرمایا،جیسا کہ تبیین میں ہے اھ ملخصًا(ت)

اُسی میں ہے :

لایکون ھذاالتاجیل الاعند قاضی مصر اومدینۃ فان اجلتہ المرأۃ اواجلہ غیر القاضی لایعتبر ذٰلك کذافی فتاوٰی قاضی خاں۔[2]

یہ مہلت کا حکم قاضیِ شہر کی موجودگی میں دیا جائیگا،اگر خود عورت نے خاوند کو یہ مہلت دی یا کسی غیر قاضی نے دی ہوتو یہ معتبر نہ ہوگی،جیسا کہ فتاوٰی قاضی خاں میں ہے(ت)

اُسی میں ہے :


 

 



[1] فتاوٰی ہندیۃ  الباب الثانی عشر فی العنین  نورانی کتب خانہ پشاور  ١/٥٢٤

[2] فتاوٰی ہندیۃ  الباب الثانی عشر فی العنین  نورانی کتب خانہ پشاور  ١/٥٢٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن