دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

المعتمد فی المذہب کیف واصحاب المتون قاطبۃ والشروح ماشون علی قولھما(یعنی الطرفین رضی اﷲعنھما)ومشی اصحاب المتون تصحیح التزامی علی ان مافی المنون والشروح مقدم علی مافی الفتاوی[1]اھ۔

ہو اور مذہب معتمد علیہ ہو یہ کیونکر ہوسکتا جبکہ تمام اصحاب متون وشروح،طرفین کے قول پر قائم ہیں،اور اصحابِ متون کی طرف سے یہ التزامی تصریح موجود ہے کہ متون وشروح کا بیان فتوٰی کے بیان پر مقدم ہے اھ(ت)

خیر یہاں تك ہمارے اصلا مذہب پر بنائے سخن تھی مگر مجھے  یہاں یہ بیان کرنا ہے کہ نکاح مذکور کو روایت خلاف سے بھی اصلًا تعلق نہیں بلکہ وُہ باتفاق ہمارے تمام ائمہ کے محض ناجائز واقع ہُوا۔میں اگرچہ اسے متعدد دلائل سے ثابت کرسکتا ہوں مگر یہاں صرف چند واضح امور پر اقتضاد کافی،روایت خلاف کا ہرگز یہ حکم نہیں کہ جنونِ شوہر میں مطلقًا حاکم فورًا اجازتِ نکاحِ ثانی  دے بلکہ جب جنون پیدا ہوتو لازم کہ روزمرافعہ سے مردکو سال بھر کامل کی مہلت دے اگر اس میں اچھا ہوگیا تو اب ہرگزتفریق جائز نہیں،اور نہ اچھا ہُوا تو عورت جب تك پھر دعوٰی نہ کرے حاکم ہرگز حکم نہ دے وُہ بدستور زوج زوجہ رہیں گے ہاں اگر اب عورت پھر دوبارہ خواستگاری  تفریق کو آئے تو قاضی اسے اختیار دے کہ چاہے تو اپنے نفس کو اختیار کریاشوہرکو،اگر اس نے شوہر کو اختیار کیا یا بغیر کُچھ کہے چلی گئی یا کھڑی ہوگئی یا قاضی سپاہیوں نے اسے اُٹھادیا قاضی فورًا اٹھ کر کھڑا ہوا تو اب اسے اصلًا اختیار نہ رہا ہمیشہ کے لئے اس کی زوجہ ہے کہ کبھی دعوٰی تفریق نہیں کرسکتی،اور اگراسی جلسہ میں اس نے اپنے نفس کو اختیار کرلیا تو اب قاضی تفریق کردے،یہ تفریق طلاقِ بائن گنی جائے گی،اس کے بعد عورت ایّامِ عدّت پورے کرکے جس سے چاہے نکاح کرلے،اور ضرور ہے کہ عورت درخواست قاضی مصر یا مدینہ کے حضور پیش کرے وُہ سال بھر کی مدّت دے،اس کے سوادُنیا میں کسی کی تاجیل کی معتبرنہیں۔فتاوٰی عالمگیری میں ہے:

قال محمد ان کان الجنون حادثایؤجلہ سنۃ کالعنۃ ثم یخیرالمرأۃ بعد الحول اذالم یبرأ۔اھ[2]

امام محمد رحمہ اﷲتعالٰی نے فرمایا: اگر خاوند کو جنون نیا عارض ہوا تو اس کو نامردی کی طرح ایك سال کی مہلت دی جائے گی،پھر سال کے بعد بیوی کو فسخ کا اختیار دیاجائیگا بشرطیکہ تندرست ہوا ہواھ(ت)

 


 

 



[1] غمزعیون البصائر شرح الاشباہ والنظائر القول احکام الجمعۃ ادارۃ القرآن کراچی  ٣/ ٢٣٨

[2] فتاوٰی ہندیہ الباب الثانی فی العنین  نورانی کتب خانہ پشاور  ١/٥٢٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن