30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
حق الفسخ بسبب العیب عندنا لایثبت فی النکاح فلاترد المرأۃ بعیب ما وان وجدت المرأۃ زوجہا جنوبا وجذاماوبرصا لیس لھا حق الفرقۃ،[1]ملخصًا۔ |
ہمارے نزدیك عیب کی وجہ سے نکاح کے فسخ کا حق نہ ہوگا،لہذا بیوی کسی عیب کی وجہ سے رَد نہیں کیا جاسکے گا،اور عورت اگر خاوند میں جنون،جذام یابرص کامرض پائے تو اس کو جدائی کا حق نہ ہوگا،ملخصًا۔(ت) |
١٠تنویرالابصار اور اس کی شرح درمختار میں ہے :
|
لایتخیر احدالزوجین بعیب الاٰخرولو فاحشا کجنون [2]الخ۔ |
خاوند او ربیوی سے کسی کے عیب اگرچہ فحش ہو،پر دوسرے کو اختیارِ فسخ نہیں مثلًا جنون الخ(ت) |
فقیر کی اس اجمالی تقریر سے واضح ہوگیا کہ ہمارا یہ مذہب کتنی وجوہِ کثیر سے ترجیح رکھتا ہے :
اوّلًا خود یہی کہ وُہ مذہبِ امام ہے اور مذہبِ امام،امامِ مذاہب جس سے عدول ہرگز جائز نہیں۔
|
الّالضرورۃ ضعف دلیلہ اوتعامل بخلافہ کما نصوا علیہ وقد او ضحناہ فی فتاوٰنا۔ |
مگر ضعفِ دلیل یا تعامل کے خلاف ہونے پر،جیسا کہ فقہا نے اس پر تصریح کی ہے جس کی وضاحت ہم نے اپنے فتاوٰی میں کی ہے۔(ت) |
ثانیًا یہی امام ابویوسف اعظم ارکان مذہب کا قول ہے،علماء تصریح فرماتے ہیں کہ بعد ارشاد امام اعظم قول امام ابویوسف مرجح ومقدم ہے۔درمختار میں ہے :
|
یأخذالقاضی کا لمفتی بقول ابی حنیفۃ علی الاطلاق ثم بقول ابی یوسف ثم بقولِ محمد٣ [3]الخ |
قاضی بھی مفتی کی طرح مطلقا ًامام ابوحنیفہ رحمہ اﷲتعالٰی کے قول کو اپنائے گا،پھر امام ابویوسف پھرامام محمد کے قول کو الخ۔(ت) |
ثالثًا اس پر اجماع متون جن کی جلالتِ شان کو کئی کتاب نہیں پہنچ سکتی کما نصو علیہ قاطبۃ وحققناہ فی کتاب النکاح من فتاوٰنا(جیسا کہ تمام فقہاء نے اس پر تصریح کی ہے اورہم نے اس کی تحقیق اپنے فتاوٰی کی کتاب النکاح میں کی ہے۔ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع