30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مقدم رکھا اور وُہ اسی قول کو مقدم رکھتے ہیں جو راجح ومعتمد ہو،اسی کو علامہ ابراہیم حلبی نے ملتقی الابحر میں تقدیم دی اور وُہ اسی کو تقدیم دیتے ہیں جو مؤیدہو،اسی کو خانیہ پھر خزانۃ المفتین میں ہمارا مذہب کہا ا مام علامہ فخرالدین زیلعی نے شرح کنزالدقائق پھر امام محقق علی الاطلاق کمال الدین محمد بن الہمام نے شرح ہدایہ میں اس عظیم وجلیل تحقیق کے ساتھ ہمارے اس مذہب کی تائید وتوصیف اورقول خلاف کی تضعیف وتزییف فرمائی کہ اصلًا گنجائش کلام باقی نہ رکھی من شاء فلیشرف بمطالعتھما(جو چاہے ان کے مطالعہ مشرف ہو۔ت)او راکثر کتبِ مذہب میں تواس پر ایسا جزمِ قطعی فرمایا کہ قولِ خلاف کا نام تك نہ لیا،میں یہاں صرف چند کتابوں کی عبارتیں نقل کرتا ہُوں،۱وقایہ و٢نقایہ٣اصلاح تینوں کتابوں میں ہے :
|
لایتخیر احد ھما بعیب الاٰخر[1]۔ |
دونوں میں سے کسی کے عیب کی وجہ سے دوسرے کو فسخ کا اختیار نہیں ہے۔(ت) |
٤کنز میں ہے :
|
لم یتخیر احدھما بعیب٢[2]۔ |
ایك کے عیب کی وجہ سے دُوسرا فسخ کو اختیار نہیں کرسکتا۔ (ت) |
٥ملتقی الابحر اور اس کی ٦شرح مجمع الانہر میں ہے :
|
لاخیار لھا ان وجدت(المرأۃ)بہ(ای بالزوج) جنوبا[3] الخ۔ |
بیوی کو اختیار نہ ہوگا اگر وُہ خاوند میں جنون پائے الخ(ت) |
اختیار ٧شرح مختارمیں ہے :
|
الحاصل اذا کان باحد الزوجین عیب فلاخیار للاٰخرالّافی الجب والعنۃ والخصی٤[4]۔ |
اگر زوجین میں سے کسی میں عیب ہوتو دوسرے کے اختیار نہ ہوگا مگر جب شوہر مقطوع الذکر یا نامرد یا خصی ہوتو عورت کا اختیار ہوگا۔(ت) |
٨خزانۃالمفتین و٩فتاوی امام قاضی میں ہے :
[1] مختصر الوقایہ فی مسائل الہدایۃ کتاب الطلاق نورمحمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص٧١۔٧٠
[2] کنز الدقائق باب العنین ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ص١٣٧
[3] مجمع الانہر شرح ملتقی الابحر باب العنین داراحیاء التراث العربی بیروت ١/٤٦٣
[4] الاختیار لتعلیل المختار فصل فی العیوب التی یثبت بہ الخیار الخ دارفراس للنشر والتوزیع ٣/١١٥
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع