دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

والطبرانی فی الصغیر ونحوہ فی الاوسط عن ابن عمر وفی الاوسط کابی یعلی بسند صحیح عن ابن عباس رضی اﷲتعالٰی عنہم اجمعین۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

ابُوہریرہ رضی اﷲتعالٰی عنہ سے،اور طبرانی نے صغیر میں اور ایسے ہی اوسط میں عمر رضی اﷲتعالٰی عنہما اور اوسط میں ابویعلی کی طرح ابن عباس رضی اﷲتعالٰی عنہما سے روایت کیا۔واﷲتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ٢٤٤:            ازبلرام پور ضلع گونڈہ متصل یتیم خانہ مرسلہ نذرمحمد صاحب          ١٣ربیع الاول شریف ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ زید نے پیر سالگی میں ہندہ نوجوان سے نکاح کیا بعد چند روز کے ہندہ اور زید میں طرح طرح کی مخالفتیں واقع ہُوئیں اور بوجہ بدکرداری زید کے ہندہ نے زید سے طلاق مانگا اس شرط پر کہ میں مہر معاف کردوں اور تم طلاق دے دو زید نے نہ مانا مجبور ہوکر ہندہ نے اپنا معاملہ حاکم تحصیل کی کچہری میں پیش کیا حاکم تحصیل نے ہندہ کو طلاق کی ڈگری دے دی اب ہندہ دوسرے شخص سے نکاح کرسکتی ہے یانہیں،اگر عورت جوان طاقتور ہے اور شوہر بڈھا فرتوت ہے عورت شوہر کے پاس نہیں رہنا چاہتی ہے شوہر چھوڑنا نہیں چاہتا تو شرعًا کیا صورت اختیار کرنی چاہئے؟

الجواب:

لاالٰہ الّا اﷲ بے شوہر کے طلاق دئے طلاق تحصیلدار کے دئے نہیں ہوسکتی قال اﷲتعالٰی بِیَدِہٖ عُقْدَۃُ النِّکَاحِؕ[1] (اﷲتعالٰی نے فرمایا:نکاح کی گرہ صرف خاوند کے ہاتھ میں ہے۔ت)دوسری جگہ نکاح کرے گی تو حرام قطعی وزنا ہوگاقال اﷲتعالٰی وَّالْمُحْصَنٰتُ مِنَ النِّسَآءِ [2] (اﷲتعالٰی نے فرمایا:اور حرام ہیں منکوحہ عورتیں۔ت)ہاں شوہر پر فرض ہے کہ اسے اچھی طرح رکھے اس کے حقوق اداکرے،اگر وُہ اس پر قادر نہیں تو اُس پر فرض ہے کہ اسے طلاق دے دے،

قال اﷲتعالٰی فَاَمْسِکُوۡہُنَّ بِمَعْرُوۡفٍ اَوْ سَرِّحُوۡہُنَّ بِمَعْرُوۡفٍ۪ [3] ۔ واﷲتعالٰی اعلم۔

اﷲتعالٰی نے فرمایا:ایك یا دوطلاقوں کے بعدبیوی کو حُسنِ سلوك سے پاس رکھو یا اُن کو بھلائی کے ساتھ فارغ کردو۔ واﷲتعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ٢٤٥:            ازبلرامپورمحلہ پورنیا تالاب ضلع گونڈہ مرسلہ تیغ بہادر خاں            ١٦ربیع الاول شریف ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك عورت ہندہ نے اپنے شوہر زید پر بحالتِ نزاع


 

 



[1] القرآن الکریم ٢/٢٢٧

[2] القرآن الکریم ٤/٢٤

[3] القرآن الکریم ٦٥/٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن