30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مہر سے انکار کیا اور نان نفقہ نہیں دیتاہے اور قابل صحبت نہیں ہے تو ایسی صورت میں کیا چارہ ہندہ کے واسطے ہونا چاہئے ہندہ خُلایاطلاق پاسکتی ہے یاکیا ہندہ نان نفقہ اور کرایہ مکان پاسکتی ہے یانہیں کیونکہ بکر اپنی زوجہ کے ساتھ معہ اپنی دختر کے ایك کرایہ کے مکان میں رہتے ہیں اور ہندہ علیحدہ ایك مکان میں بکر کے مکان سے بفاصلہ ایك جریب کرایہ پر رہتی ہے۔ بینوا توجروا
الجواب:
بکر پر نان ونفقہ ومسکنِ ہندہ کا انتظام لازم ہے جبکہ ہندہ اپنے آپ کو اس کی قید میں رکھے،آوارہ گردکانان نفقہ نہیں ہوتا،اگر ہندہ اپنی جانب سے کوئی بات سقط نان ونفقہ نہ کرے اور بکر پھر بھی نفقہ نہ دے تو حاکم بکر کو مجبور کرے کہ نفقہ دے ورنہ طلاق دے،یا بکر راضی ہوتو ہندہ اس سے مہر وغیرہ مال پر خُلع کرلے بغیر اس کے جب تك بکر زندہ ہے اگر چہ بیمار ہے ناقابلِ صحبت ہوگیا ہندہ خود مختار نہیں ہوسکتی،واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ٢٤٣: ازسنگ پور مرسلہ ابراہیم صاحب
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں ایك شخص بعارضہ جذام مبتلا ہوکر بستی سے نکل گیا مگر اپنی زوجہ کو باوجود علیحدگی بھی طلاق نہں دیتا،عورت مذکورازحدخواہشِ نکاح رکھتی ہے،دیگر ایك شخص مسمی رستم نے اسی عورت مندرجہ بالا سے زنا کیا جس کا مقرہے زیادہ ثبوت کا حاجت نہیں،بردرانِ اسلام نے اس جُرم پر اس کا حقّہ پانی سلام وکلام ترك کردیا ہے اب وُہ نادم اور توبہ کار ہے لہذااس کو ملانا چاہتے تو آیا وُہ اس طریقہ سے شامل برادرن اسلام ہوسکتا ہے؟فقط والسّلام۔
الجواب:
اگروُہ شخص عورت سے صحبت کرسکتا ہے اور اس کے ادائے حق پر قادر ہے تو اس پر واجب نہیں کہ عورت کو طلاق دے اور عورت اس سے جدائی نہیں کرسکتی،اور اگر اُس کاحق ادا کرنے پر قادر نہیں تو اس پر واجب ہے کہ عورت کو طلاق دے دے،اگرنہ دے گا گنہگار ہوگا،اس صورت میں کہ صورت اس پر واجب ہو اور نہ دی،اگر جبرًا اس سے طلاق لے لی جائے تو ہوجائے گی۔صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:
|
لیس منّا من خبب امرأۃ علی زوجھا١[1]۔رواہ ابوداؤد والحاکم بسند صحیح عن ابی ہریرۃ |
ہمارے گروہ سے نہیں جس کسی کی عورت کو اس سے بگاڑدے(اس کو ابوداؤد اورحاکم نے صحیح سند کے ساتھ |
[1] سُنن ابوداؤد کتاب الطلاق آفتاب عالم پریس لاہور ١/٢٩٦،المستدرك للحاکم باب لیس منّا من جب امرأۃ علٰی زوجہا الخ دارالفکربیروت ٢/١٩٦
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع