دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

ساقط نہ ہوگا اتنے دعوٰی کے نزدیك کرسکتی ہے۔ہدایہ حنفیہ میں ہے:

قال الشافعی رحمہ اﷲتعالٰی تصیر دینا قبل القضاء ولاتسقط بالموت لانہ عوض عندہ فصارکسائر الدیون[1]۔

امام شافعی رحمہ اﷲتعالٰی نے فرمایا:قاضی کے حکم کے بغیر بھی بیوی کا لیا ہُوا قرض برائے نفقہ،موت کی وجہ سے ساقط نہ ہوگا،کیونکہ ان کے نزدیك نفقہ معاوضہ ہے لہذا دوسرے واجب الادا امور کی طرح ہوگا۔(ت)

انوارِ شافعیہ میں ہے:

لولم یکسھامدۃ صارۃ علیہ دینا[2]۔

اگر کُچھ مدّت بیوی کو لباس نہ دیا تو وُہ خاوند کے ذمّہ قرض ہوگا۔(ت)

اسی میں ہے:

لوماتت فی اثنائہ بلاقبض فدین فی ذمتہ[3]۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

اگر بیوی اسی اثناء میں فوت ہوجائے تب بھی خاوند کے ذمّہ واجب الادا ہوگا۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ٢٤٢:                             ازکٹگھر مرسلہ شیخ احمد بخش                          ٥رمضان المبارك ١٣٢٠ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں کہ ہندہ ساتھ بکر کے تیرہ١٣ ہوئے جب بطور زوجہ اور شوہر بہ تعین مہرصہ عہ ہزار روپے اور دس١٠دینار سُرخ کے اس کے مکان میں رہی آٹھ برس تك برابر رہی ہندہ کے جانے سے مکان میں بکر کے دو٢ برس کے بعدبکر کو بیماری جذام کی شروع ہوئی جب چھ٦ برس تك ہندہ سے اور بکر سے صحبت مثل زن وشوہر کے نہیں ہوئی اسکے بعد آٹھ برس کے ہندہ کو بکر نے اپنے گھر سے نکال دیا ہندہ اپنی گزرِ اوقات جس طرح ممکن ہُواکرتی رہی مکان سے نکال دینے سے چھ٦ماہ بعد ہندہ پر بکر نے دعوٰی فراری فوجداری میں دائر کیا اس میں ہندہ نے زوجیت سے انکار کیا اور بکر نے بجائے صہ عہ ہزار روپے سَوروپے کے مہر کا اقرار کیا کچہری فوجداری نے زوجہ ہونا قائم رکھا بعد اُس کے سال بھر بعد دلاپانے زوجہ کا دعوٰی دیوانی میں دائر کیا اس وقت حسبِ تصفیہ باہمی یہ طے ہُوا کہ ہندہ جہاں چاہے رہے اس عرصہ پانچ برس نان نفقہ نہیں دیتا ہے اور عرصہ تیرہ برس سے بوجہ بیماری صحبت نہیں ہوئی او ر بکر نے واقعی


 

 



[1] الہدایۃ باب النفقۃ المکتبۃ العربیۃ کراچی ٢/٤٢٠

[2] الانوار لاعمال الابرار کتاب النفقات الطرف الثانی فی کیفیۃ الانفاق مطبعۃ جمالیۃ مصر ٢/٢٢٥

[3] الانوار لاعمال الابرار کتاب النفقات الطرف الثانی فی کیفیۃ الانفاق مطبعۃ جمالیۃ مصر ٢/٢٢٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن