دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

لومات المعیب قبل الفسخ تقرر المھر ولافسخ[1]۔

عیب والا خاوند اگر فسخ سے قبل فوت ہوجائے تو مہر لازم ہوگا،فسخ نہ ہوگا۔(ت)

بلکہ یہاں تو بالفرض اگر نکاح فسخ بھی کردیاجاتا جب بھی مہرمثل ساقط نہ ہوتا۔عبارتِ سوال سے ظاہر کہ شوہرکو اس مرض کا حدوث بعد زفاف ہوا تو بحالتِ فسخ بھی پورا مہر لازم الادا۔انوارمیں ہے:

اذافسخ فان کان قبل الدخول سقط المہر ولامتعۃ،فسخ ھواوھی وان کان بعدہ فان کان بعیب مقارن او حادث قبل الدخول وجب مھر المثل وان کان بحادث بعدہ وجب المسمی[2]۔

مردیا عورت نے نکاح فسخ کیا تو اگریہ فسخ دخول سے قبل ہُوا تو مہر ساقط ہوجائےگا،اور جوڑا ساقط نہ ہوگا،اور اگر فسخِ نکاح دخول کے بعد ہُوا تو اگر دخول کے ساتھ یا دخول سے قبل، عیب پیداہُوا تو مہر مثل واجب ہوگا،اور دخول کے بعد عیب پیدا ہواتو پھر مقررہ مہر واجب ہوگا۔(ت)

رہا نان ونفقہ وُہ بعد موتِ شوہر زمانہ عدّت یا اس کے بعد کا باتفاقِ مذہب صحیح حنفی وشافعی اصلًا واجب نہیں،اس کے دینے سے ورثہ انکار کرتے ہوں تو بیشك بجا ہے۔درمختار میں ہے:

لاتجب النفقۃ بانواعھا لمعتد ۃ موت مطلقا ولو حاملا[3]۔

کسی قسم کا نفقہ موت کی عدّت والی کے لئے مطلقًا واجب نہ ہوگا اگرچہ حاملہ ہو۔(ت)

انوارِ شافعی میں ہے:

المعتدۃ عن النکاح الفاسد لانفقۃ لھا حاملاکانت او حائلا وکذاالممتدۃ عن الوفاۃ[4]۔

نکاح فاسد کی عدّت والی کے لئے کوئی نفقہ نہیں،حاملہ ہو یا غیر حاملہ ہو،اور یہی حکم موت کی عدت والی کا ہے۔(ت)

حاشیۃ الکمثری علی الانوار میں ہے:

المعتدۃ عن الوفاۃ لاتستحق النفقۃ والمؤنۃ

موت کی عدت والی نفقہ اور خرچہ کی مستحق نہیں ہے،

 


 

 



[1] الانوار الاعمال الابرار الطرف العاشرفی العیوب  مطبعۃ جمالیۃ مصر ٢/٧٣

[2] الانوار الاعمال الابرار الطرف العاشرفی العیوب  مطبعۃ جمالیۃ مصر ٢/٧٣

[3] درمختار باب النفقہ مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٧٣

[4] الانوار لاعمال الابرار کتاب النفقات الطرف الثالث فی موانع النفقۃ مطبعۃ جمالیۃ مصر ٢/٢٢٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن