دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

الّامن ریبۃ فان اﷲ تعالٰی لا یحب الذاوقین ولا الذواقات[1]۔رواہ الطبرانی فی الکبیر عن ابی موسی الاشعری رضی اﷲتعالٰی عنہ۔

کہ اﷲ بہت چکھنے والے مردوں اور بہت چکھنے والی عورتوں کودوست نہیں رکھتا یعنی جو چکھ چکھ کر چھوڑدینے کے لئے نکاح کرتے ہیں(اس کو طبرانی نے کبیر میں ابوموسٰی اشعری رضی ا ﷲتعالٰی عنہ سے روایت کیا۔ت)

غور کیجئے تو آیہ کریمہ œ¨8ª[2]میں بھی اسی سے ممانعت کی طرف اشارہ ہے یعنی نکاح کروعورتوں کو قید میں رکھنے،نہ مستی نکالنے،پانی گرانے۔بعض صحابہ کرام مثل سیّدنا امام حسن مجتبٰی ومغیرہ بن شعبہ وغیرہما رضی اﷲتعالٰی عنہم سے جو کثرتِ نکاح وطلاق منقول ہے اسی حالت حاجت شرعیہ پر محمول ہے،

فی ردالمحتار اذا وجدت الحاجۃ المذکورۃ ابیح وعلیہا یحمل ماوقع منہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم ومن اصحابہ وغیرہم من الائمۃ صونالھم عن العبث والایذاء بلاسبب[3]۔

ردالمحتار میں ہے کہ جب حاجت مذکورہ پائی جائے تو طلاق مباح ہے،اور اسی معنٰی پر محمول ہیں حضور صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اور صحابہ کرام اور دیگر ائمہ کرام سے متعدد نکاح کے واقعات ہُوئے،تاکہ ان حضرات کی طرف عبث اور ایذاء رسانی کی نسبت نہ ہونے پائے۔(ت)

محفوظ زنا کاعذر بے معنی ہے ایك وقت میں چار٤ تك شرعی اجازت ہے اور اس سے زائد کبھی جمع نہیں ہوسکتیں،اور عقل ونقل وتجربہ شاہد ہیں کہ نفسِ امّارہ کی باگ جتنی کھینچئے دبتا ہے اور جس قدر ڈھیل دیجئے زیادہ پاؤں پھیلاتا ہے  ؎

والنفس کالطفل ان تمھلہ شبّ علی                                                                               حب الرّضاع وان تفطمہ ینفطم

(نفس بچّے کی طرح ہے اگر آپ اسے موقعہ دیں گے تو وہ ماں کا دودھ پینے میں دلیر رہے گا،

اور آپ دُودھ چھڑادیں تو وُہ چھوڑدے گا۔ت) 


 

 



[1] المعجم الاوسط حدیث نمبر ٧٨٤٤ المکتبۃ المعارف الریاض ٨/٤١٣

[2] القرآن الکریم ٤/٢٤

[3] ردالمحتار  کتاب الطلاق داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٤١٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن