دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

فی الدرالمختار بطل نکاح متعۃ مؤقت وان جھلت المدۃ اوطالت فی الاصح ولیس منہ مالو نکحھا علٰی ان یطلقھا بعد شھر اونوی مکثہ معھامدۃ معینۃ١[1]۔

درمختار میں ہے:متعہ اور مقررہ مدت تك کانکاح باطل ہے اگر ہو مدّتِ مقررہ مجہول ہو یا دراز ہو اصح قول میں،اور اگر ایك ماہ بعد طلاق دینے کی شرط پر نکاح کیا یاصرف نیت میں معیّنہ مدّت تك پاس رکھنا مقصود ہوتو یہ دونوں صُورتیں از قبیل باطل نہ ہوں گے۔(ت)

بحرالرائق میں ہے:

التوقیت انما یکون باللفظ[2]۔

مدّتِ مقررہ تك نکاح کے لئے زبانی مدّت کا تعیّن ضروری ہے(جو کہ باطل ہے)۔(ت)

مگر ایسے کی طرف لوگوں کو ترغیب نہ کی جائے اور خود بھی اس سے احتراز چاہئے جب تك کوئی حاجت صحیحہ شرعیہ ہر بار طلاق زوجہ کی طرف داعی نہ ہو کہ بے حاجتِ شرعیہ عورت کو طلاق دینا ثواب درکنار شرعًا ممنوع،

علی ماصححہ فی الفتح وحققہ فی ردالمحتار وفیہ وعنہ عن مشائخ المذھب ان الاصل فیہ الحظر لمافیہ من کفران نعمۃ النکاح والاباحۃ للحاجۃ الی الخلاص[3]۔

شرعی ضرورت کے بغیر طلاق دینا ممنوع ہے جس کی تصحیح فتح میں ہے اور اس کی تحقیق ردالمحتارمیں ہے،اور اسی میں فتح سےمنقول کہ مشائخ سے مروی ہے کہ طلاق میں اصل ممانعت ہے کیونکہ اس میں نکاح جیسی نعمت کی ناشکری ہے،اورطلاق کا مباح ہونا خلاصی کے لئے حاجت کی وجہ سے ہے۔(ت)

حدیث میں ہے رسول اﷲصلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

تزوجوا ولاتطلقوا[4]فان اﷲ لا یحب الذواقین ولا الذواقات [5] وفی لفظ لاتطلقو النّساء

نکاح کرو اور جب تك عورت کی طرف سے کوئی شك نہ پیدا ہو(یعنی بے حاجت صحیحہ)طلاق نہ دو

 


 

 



[1] درمختار فصل فی المحرمات مطبع مجتبائی دہلی ١/١٩٠

[2] بحرالرائق فصل فی المحرمات ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ٣/١٠٨

[3] ردالمحتار کتاب الطلاق داراحیاء التراث العربی بیروت  ٢/٤١٦

[4] تاریخ بغداد ترجمہ نمبر٦٦٥٤ دارالکتاب العربی بیروت ١٢/١٩١

[5] مجمع الزوائد باب فیمن یکثر الطلاق دارالکتاب العربی بیروت ٤/٣٣٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن