30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
نکاح ہر گز صحیح نہ ہوا،
|
قال تعالٰی وَالْمُطَلَّقٰتُ یَتَرَبَّصْنَ بِاَنۡفُسِہِنَّ ثَلٰثَۃَ قُرُوۡٓءٍؕ [1]وقال تعالٰی وَلَا تَعْزِمُوۡا عُقْدَۃَ النِّکَاحِ حَتّٰی یَبْلُغَ الْکِتٰبُ اَجَلَہٗ ؕ [2]۔ |
اﷲتعالٰی نے فرمایا:مطلّقہ عورتیں اپنے آپ کو تین حیض مکمل ہونے تك پابند رکھیں۔اور اﷲتعالٰی نے فرمایاعدّت مکمل ہونے تك مطلقہ عورتیں نئے نکاح کا عزم نہ کریں۔ (ت) |
اس صورت میں عورت پر بکر کے پاس جانے کاجبر ہونا درکنار ان دونوں پر فرض ہے کہ باہم جُدا ہوجائیں اور ترك تعلق کریں،اور بکر نہ مانے تو عورت بطورِ خود جُدا ہوسکتی ہے ورنہ حاکم بالجبر جُدائی کرادے،
|
فی الدر المختار یثبت لکل واحد منھا فسخہ ولو بغیر محضر صاحبہ دخل بھا اولا فی الاصح خروجا عن المعصیۃ فلاینافی وجوبہ بل یجب علی القاضی التفریق بینھما[3]۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔ |
دُرمختار میں ہے:دونوں کو ایك دوسرے کی موجودگی یا غیر موجودگی میں فسخ کا اختیار ہے دخول کر چکاہو یانہ کیا ہو،اصح قول یہی ہے تاکہ گناہ سے اجتناب ہوسکے،لہذا یہ بات وجوبِ فسخ کے منافی نہیں بلکہ اس کے باوجود قاضی پر واجب ہے کہ دونوں میں تفریق کرے۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم(ت) |
مسئلہ٢٣٩:از کانپور محلہ فیل خانہ بازار کہنہ مکان مولوی سیّد محمد اشرف صاحب وکیل مرسلہ مولوی سید محمد آصف صاحب ١٤ رمضان ١٣١٧ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ فتاوٰی شمس الدین وفتاوٰی تمرتاشی میں ہے کہ اگر کسی عورت سے نکاح کیا لیکن نیّت میں ہے کہ بعد اتنے دنوں کے طلاق دُوں تو یہ نکاح درست ہے پس جو شخص دوچار روز یا دوچار مہینے میں طلاق دے دیاکرے اور اس قسم نکاح پر مدادمت کرے اور لوگوں کو بھی اس جانب مائل کرے تا کہ وُہ لوگ زناسے محفوظ رہیں تو آیا ایسے شخص کوثواب ملے گا یانہیں،اور مدادمت کی صورت میں متعہ تو نہ ہوگا؟بینواتوجروا
الجواب:
متعہ تو ہرگز نہ ہوگا جب تك نفسِ عقد میں مدّت معیّنہ خوا غیر معیّنہ کی حد نہ مقرر کی جائیگی،
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع