30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ٢٣٦: ازرائے پور ممالك متوسط محلہ بیجناتھ بارہ مرسلہ منشی محمد اسحٰق صاحب ٢٩جمادی الآخرہ١٣١٢ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جو عورت مطلقہ بطلاق بائن غیر مغلظہ ہے تو اس کانکاح بعد عدّت اس کے زوج سے تو ہوسکتا ہے لیکن جس صورت میں کہ وُہ اپنے زوج سے راضی نہ ہو بعد عدت بائن کسی دوسرے شخص سے نکاح کرسکتی ہے عند الشرع یا نہیں ؟بینواتوجروا(بیان کرواجرپاؤ۔ت)
الجواب:
شوہرسے تو اسی وقت نکاح ہوسکتا ہے کچھ عدّت گزرنے کی حاجت نہیں،ہاں دوسرے شخص سے بعد عدّت گزرنے کے کرسکتی ہے،جس عورت پر طلاق بائن ہو وُہ فورًا طلاق پڑتے ہیں خود مختار ہوجاتی ہے بعد عدت جس سے چاہے نکاح کرلے،شوہر اوّل سے نکاح کرنے پر مجبور نہیں ہوسکتی،
|
فی الھندیۃ عن الھدایۃ اذاکان الطلاق بائنا دون الثلاث فلہ ان یتزوجھا فی العدّۃ وبعد انقضائھا [1]الخ وفیھا عن الفتح حکمہ وقوع الفرقۃ بانقضاء العدّۃ فی الرجعی وبدونہ فی البائن [2]اھ وفی الدرالمختارا لانھا لاتملك نفسھاالابالبائن٣[3]اھ وفی العقود الدریۃ وقع علیہ طلقۃ بائنۃ ملکت بھا نفسہا وحیث انقضت عدتھا صارت اجنبیۃ٤ [4]اھ ملخصًا والمسائل کلھا واضحۃ شھیرۃ معلومۃ۔وا ﷲ تعالٰی اعلم۔ |
ہندیہ میں ہدایہ سے منقول ہے کہ جب طلاق بائنہ ہو اور تین سے کم ہوں تو خاوند کو عدت کے اندر اور ختم ہونے پر دوبارہ نکاح کرنا جائز ہوگاالخ اور ہندیہ میں فتح سے منقول ہے کہ طلاق کا حکم یہ ہے کہ رجعی ہوتوعدّت ختم ہوجانے پر اور بائنہ ہوتو عدّت ختم ہُوئے بغیر بھی جُدائی ہوجائے گی اھ،درمختار میں ہے کہ بائنہ طلاق سے بیوی نکاح کے لئے خود مختار ہوجاتی ہے اھ،عقوددریہ میں ہے کہ بائنہ طلاق واقع ہوجانے پر اپنے آپ کی مالك ہوجاتی ہے اور عدّت ختم ہوجانے پر وہ خاوندکیلئے اجنبی بن جاتی ہے،ملخصًا،یہ تمام مسائل مشہور اور واضح طور پر معلوم ہیں۔واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم(ت) |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع