دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

مسئلہ ٢٣٠:            از قصبہ کوردرکوٹ ضلع اٹاوہ مسئولہ محی الدین احمدصاحب           ٢٤شعبان ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك مسلمان نے اپنی زوجہ کو طلاق دی اور وُہ اس کے گھر سے باہر ایك ہفتہ رہی،اندر ایك ہفتہ کے پھر اس نے اُس کو اپنے گھر میں رکھ لیا او وہ اس کے گھر میں مثل زوجہ موجود ہے،اس کے واسطے شرعی کیا حکم ہے؟

الجواب:

اگر عورت کو طلاق دے کرہفتہ کے بعد پھر رکھ لیا،اگر تین طلاقیں دی تھی فاسق وزانی ہوا،یونہی اگر طلاق بائن دی تھی اور دوبارہ نکاح نہ کیا حرامکاری ہوا،اور اگرطلاق بائن تھی اور نکاح کرکے رکھایا طلاق رجعی تھی اور بلا نکاح واپس کرلیا تو گناہ نہیں۔واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢٣۱:             ٨ رجب١٣١٢ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مسمّاۃ کے باپ اور بھائی اور ماں اور دیگر ورثابہ نیّت اس امر کے طلاق مشہور کرتے ہیں کہ جو کُچھ جائداد شوہر کی ہے اس کو چھین کراور شوہر سے زوجیت کوچھڑا کر بجائے دیگر اس کا عقد کریں اور زر شوہر سےنفع اُٹھاویں،بموجب شرع کے ایسے شخصوں کے واسطے کیا حکم ہے؟بینواتوجروا

الجواب:

اگر واقع میں اس نے طلاق نہ دی یہ لوگ دانستہ جُھوٹ باندہ کر طلاق مشہور کرتے ہیں تاکہ عورت کو اس کے شوہر سے چُھڑالیں تو سخت عذاب ولعنتِ الٰہی کے مستحق ہیں والعیاذباﷲ تعالٰی(اﷲ تعالٰی کی پناہ۔ت)قال اﷲتعالٰی:

فَیَتَعَلَّمُوۡنَ مِنْہُمَا مَا یُفَرِّقُوۡنَ بِہٖ بَیۡنَ الْمَرْءِ وَزَوْجِہٖ ؕ[1]۔

اورسیکھتے ہیں ان دونوں سے وُہ جس سے مرد اور اسکی بیوی میں جدائی کرسکیں۔(ت)

رسول اﷲصلی تعالٰی علیہ وسلم فرماتے ہیں:

لیس منّا من خبب امرأۃ علٰی زوجھا او عبدًا علی سیّدہ [2]۔رواہ

وُہ شخص ہم میں سے نہیں جوکسی کی بیوی کو اس کے خلاف بنائے،یا کسی غلام کو اپنے آقا کے خلاف

 


 

 



[1] القرآن الکریم ٢/١٠٢

[2] المستدرك للحاکم باب لیس منّامن خبب امرأۃ علٰی زوجہا الخ دارافکر بیروت ٢/١٩٦،سنن ابوداؤد  کتاب الطلاق آفتاب عالم پریس لاہور ١/٢٩٦

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن