دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

مسئلہ ٢٢٧:            محمد حسن از مدرسہ منظر اسلام بریلی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ ذیك میں کہ زید اپنی بی بی سے بولنا اور بوسہ لینا اور جماع کرنا اور مباشرت کرنا حرام سمجھتا ہے،آیا طلاق واقع ہوگی یانہیں ؟ اور زید یہ بھی کہتا ہے کہ تمام عمر تُومجھ پر حرام ہے طلاق واقع ہُوئی یانہیں ؟

الجواب:

نِرے سمجھنے سے کُچھ نہیں ہوتا جب تك زبان سے نہ کہے اور اس کہنے سے کہ تُومجھ پر حرام ہے طلاق بائن ہوگی عورت نکاح سے کل گئی بعد عدّت اختیار ہے جس سے چاہے نکاح کرے،اور اگر اُس شوہر سے نکاح چاہے تو عدّت میں بھی ہوسکتا ہے اور بعد بھی۔

فی ردالمحتار تحت قولہ خلیۃ،بریۃ حرام بائن الخ قولہ حرام سیأتی وقوع حرام بائن بہ بلانیۃ فی زماننا للتعارف سواء قال علیّ اولا[1]الخ وتمام تحقیقۃ فیما علقناہ علیہ۔واﷲ تعالٰی اعلم۔

ردالمحتار میں ماتن کے"تُواکیلی ہے،توبری ہے،تو حرام ہے طلاق بائن"کے تحت لکھا ہے کہ ماتن کا قول"حرام ہے"عنقریب بیان آئے گا کہ اس ہمارے زمانے میں بغیر نیّت بھی بائنہ طلاق واقع ہوگی کیونکہ طلاق کےلئے یہ لفظ عرف بن چکا ہے حرام کے ساتھ عَلَیَّ(مجھ پر)کہے یا نہ کہے الخ،اسکی مکمل تحقیق اس پر ہمارے حاشیہ میں ہے۔واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ٢٢٨تا٢٢٩:از ڈاك خانہ سنواہ قادریہ ضلع چاٹگام جونیر مدرسہ مرسلہ مولوی جمال الدین صاحب ٧رمضان ١٣٣٨ھ

(١)اگر کسے زنے خودرادویا یك طلاق بائن دہد بعد ازاں تجدید عقد نما ید پش ثانیًا مالك سہ طلاق گرددیانہ؟

(٢)درآن واحد سہ طالق معادادن وایقاعش نمودن از کدامی آیت وحدیث ثابت نگرددحضرت

 

(١)اگر کسی نے اپنی بیوی کو ایك یا دو بائنہ طلاقیں دی ہوں اور دوبارہ نکاح کرلیا ہوتو کیا وُہ دوبارہ تین طلاقون کامالك قرار پائے گا یانہیں

(٢)ایك لفظ سے تین طلاقیں یا ایك وقت میں تین طلاقیں دینا کسی آیت یا حدیث سے ثابت

 


 

 



[1] ردالمحتار باب الکنایات داراحیاء التراث العربی بیروت ٢/٤٦٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن