دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

ایضاکنایۃ فکیف یکون قرینۃ وان القرینۃ لابدلھا من التقدم وھو ھٰھنا متاخر[1]اھ محصلہ، ولاورد لشئی منھما فیما نحن فیہ لتقدم الصریح۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

 

طرح فیصل ہوتا ہے جیسا کہ فتح اور بحر میں ہے،درمختار میں کہا کہ خاوند نے کہا"تو چلی جا اور نکاح کرلے"تو اس کی بیوی کوایك طلاق بغیرنیت بھی ہوجائے گی۔علّامہ شامی نے فرمایا:یہ اس لئے کہ"نکاح کرلے"کا لفظ قرینہ ہے اور مذکورہ صورت میں تین کی نیّت کی توتین طلاقیں ہوں گی،بزازیہ اھ۔پھر علاّمہ شامی نے اس پرسوال اٹھا یا کہ"نکاح کرلے"خود کنایہ ہے تو یہ کیسے قرینہ ہوگا،نیز قرینہ پہلے ہوتا ہے جبکہ"نکاح کرلے""تو چلی جا"کے بعد ہے،اھ، محصلہ،جبکہ ہمارے زید بحث مسئلہ میں یہ دونوں اعتراض نہیں ہیں کیونکہ یہاں صریح طلاق پہلے ہے اور"جا"کا لفظ بعدمیں ہے۔واﷲتعالٰی اعلم۔(ت)

مسئلہ ٢٢٤:            از بڑودہ محلہ فتح پورہ پانی گرہ مکان رحمٰن مہاوت مرسلہ زینب بی بی بنت پیر خاں ١٧ذ ی الحجہ١٣١١ھ  

علمائے شریعت محمدی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم مطابق میرے سوال کے جواب میں کیا ارشاد فرماتے ہیں،میرے شوہر نے رُوبرو چارگواہ کے عرصہ دو٢ برس کا ہوا طلاق بائن دیا نکاح باطل ہوگیا یانہیں ؟اس اس کا اجر اﷲجل شانہ،دے گا۔

الجواب :

طلاق بائن دیتے ہی عورت فورًا نکاح سے نکل جاتی ہے مرد کو اس پر کچھ اختیار نہیں رہتا۔عالمگیری میں ہے:

اما حکمہ فوقوع الفرقۃ بانقضاء العدۃ فی الرجعی وبدونہ فی البائن کذافی فتح القدیر[2]۔واﷲتعالٰی اعلم۔

طلاق کا حکم یہ ہے کہ رجعی طلاق میں عدّت گزرتے ہی بیوی اور خاوند میں جُدائی ہوگی اور بائنہ طلاق میں طلاق کے بعد ہی فُرقت ہوجائے گی عدّت گزرنے کا انتظار نہیں ہوگا کذافی فتح القدیرواﷲ تعالٰی اعلم۔(ت)

 


 

 



[1] ردالمحتار  باب الکنایات  داراحیاء التراث العربی بیروت  ٢/٤٧٤

[2] فتاوٰی ہندیہ کتاب الطلاق الباب الاوّل  نورانی کتب خانہ پشاور ١/٣٤٨

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن