دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 12 | فتاوی رضویہ جلد ۱۲

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۱۲

کریں کہ اس شخص نے اپنی زوجہ کو طلاق دی طلاق ثابت ہوجائے گی،پھر اگر شوہر نفی کے گواہ دے گا یا اس بات کے کہ مطلّقہ بعد طلاق اس سے بولی کچھ اصلًا مسموع نہ ہوگا،ہاں اگر عورت گواہ بروجہ شرعی نہ دے سکے تو شوہر پر حلف رکھا جائے گا اگر حلف سے کہہ دے گا کہ اُس نے طلاق نہ دی طلاق ثابت نہ ہوگی اور اگر حاکم شرعی کے سامنے حلف سے انکار کرے گا تو طلاق ثابت مانی جائے گی۔واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ ٢٢٢:             از کوٹہ راجپوتانہ محلہ روذ پورہ فراش پاٹن مرسلہ عبدالشکور خاں صاحب    ١٦جمادی الآخرہ ١٣٣٨ھ

زید کی شادی ہندہ سے ہوئی بعد عرصہ دراز ہندہ نے زید پر اس مضمون سے نالش زرِ مہر دائر کی کہ زید نے یہ کہہ کر کہ مجھ کو میری والدہ یہ وصیّت کرکے مری ہے کہ اگر تُو اپنی زوجہ کو پانی زوجیت میں رکھے گا تو میں قیامت میں دامنگیر ہوں گی گھر سے نکال دیا زید نے زرمہر اپنے ذمّہ واجب سمجھ کر دعوٰی زرمہر سے اقبال کیا اور ہندہ کواپنی زوجہ قبول کرکے سپردگی خواہش کی کچہری نے زر مہر کی ڈگری دے دی ہندہ نے ایك سال دس١٠ماہ بعد نالش زرمہر کو طلاق کی بنا پر ظاہر کرکے یعنی وصیّت والفاظ مذکورہ بالا کی بنا پر نالش نان ونفقہ ایّام عدّت دائر کی،زید اس بیانِ ہندہ سے قطعی انکاری ہے بلکہ کچہری میں نالش سپردگی زوجہ دائر کی ہے تو کیا ایسی صورت میں ایسے الفاظ سے طلاق ہوسکتی ہے اور کیا نالش زرمہر کی بنا پر تصوّر ہوسکتی ہے اور کیا زید اپنی زوجہ کو اپنی زوجیت میں رکھ سکتا ہے اور کیا ہندہ ایسی حالت میں نان ونفقہ ایامِ عدّت پاسکتی ہے؟

الجواب:

محض بیانِ ہندہ سے کہ زید نے اپنی ماں کی یہ وصیّت بیان کرکے اسے نکال دیا طلاق ثابت نہیں ہوسکتی جبکہ زید اُس بیانِ ہندہ کو تسلیم نہیں کرتا بلکہ اگر اتنے الفاظ خود بیانِ زید سے ثابت ہوں جب بھی مثبت طلاق نہ تھے،ماں کی وصیّت بیان کرنا طلاق نہیں،عورت کو گھر سے نکال دینا طالق نہیں جب تك زبان سے بہ نیتِ طالق نہ کہے کہ"نکل جا"،اور نیتِ طلاق کا حل اس کے اقرار سے ثابت ہوگا وُہ کہے میں نےت طلاق نہ کہا اور قسم کھالے معتبر ہوگی۔

وذٰلك لان اخرجی یحتمل ردافیتوقف علی النیۃ لکل حال ویکفی تحلیفھا فی منزلۃ [1]کما فی الدرالمختار۔

یہ اسلئے کہ"نکل جا"میں جواب کا احتمال ہے لہذا ہر صورت میں اس سے طلاق مراد لینا نیت پر موقوف ہوگا،اورنیت کے لئے خاوند سے گھر میں قسم لے لینا کافی ہے جیسا کہ درمختار میں ہے(ت)

بالجملہ صورتِ مسئولہ میں طالق ثابت نہیں زدی اُسے اپنی زوجیت میں رکھ سکتا ہے،ہندہ کی نالش


 

 



[1] درمختار باب الکنایات مطبع مجتبائی دہلی ١/٢٢٤

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن